ETV Bharat / state

Organized Iftar Party بنگلور میں ’فیلکن ادارہ’ کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام

بنگلور میں تعلیمی ادارہ ’فیلکن انسٹی ٹیوشنز’ کی جانب سے فطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا،جس میں ادارہ کے اساتذہ،قرب و جوار کے لوگوں کے علاوہ سابق راجیہ سبھا رکن پروفیسر راجیو گوڑہ نے شرکت کی۔

افطار پارٹی کا اہتمام
افطار پارٹی کا اہتمام
author img

By

Published : Apr 18, 2023, 9:21 AM IST

افطار پارٹی کا اہتمام

بنگلور:ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور میں ماہ صیام کی مناسبت سے شہر کے ’فیلکن انسٹی ٹیوشنز’ کی جانب سے افطار پارٹی بعنوان ’افطار گیٹ ٹوگیدر ود نیشن بلڈرز اور ٹیچرز’ کا انعقاد کیا گیا ،اس افطار پارٹی میں شہر کے سرکردہ شخصیات نے شرکت کی اور ادارہ کے اساتذہ کے افطار کیا۔ اس افطار پارٹی میں مہمان خصوصی کے طورپر سابق راجیہ سبھا رکن پروفیسر راجیو گوڑا نے شرکت کی،انہوں نے کہا کہ ریاست میں فرقہ پرستوں کی جانب سے شہر کے پُر امن فضا کو مکدر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ریاست کے تعلیم یافتہ اور اہل داشن و بینش ان نفرت کے حامیوں کے ایجنڈے کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

پروفیسر راجیو گوڑا نے کہا کہ مسلمانوں کی جانب سے دیگر مذاہب کے لوگوں کو افطار میں دعوت دینا، اسی طرح مسیحی برادران کی جانب سے کرسمس کے موقع پر دیگر مذاہب کے لوگوں بلانا ان تمام تر امور سے لوگوں کے درمیان بھائی چارگی کی فضا قائم ہوتی ہے،آپس میں بیٹھ کر تبادلہ خیال کرنے سے باہمی احترام میں اضافہ ہوتا ہے، یہی اس ملک کی گنگا جمنی تہذیب کی نشانی ہے۔

اس موقع پر آئی اے ایس افسر محمد محسن اور مولانا ظہیر الدین قادری نے فیلکن کی ستائش کی،انہوں نے کہا کہ ادارہ مستحق طلباء کو اعلیٰ تعلیم مہیا کرانے کے لئے پُر عز م ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں چند فرقہ پرست عناصر اپنے نفرتی ایجنڈہ کے تحت شہر اور ریاست کے ماحول کو پراگندہ کرنا چاہتے ہیں،تاہم تعلیم یافتہ افراد انہیں اس منصوبہ میں کامیاب نہیں ہونے دینگے۔

واضح رہے کہ کرناٹک میں اسمبلی انتخابات میں بمشکل ایک ماہ سے کم کا وقت رہ گیا ہے، اس دوران فرقہ پرست طاقتوں کی جانب سے نفرت انگیز بیانات دئے جارہے ہیں ۔

مزید پڑھیں:Ramzan 2022: محبت ہمیشہ کامیاب ہوتی ہے، رندیپ سرجے والا کا بی جے پی پر طنز

پروفیسر راجیو گوڑا نے کہا کہ ایک طرف چند سماج دشمن عناصر معاشرہ میں پو ٹ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں تو دوسری جانب ایسے بھی لوگ اور تنظیمیں ہیں،جو اتحاد کی آواز بلند کر کے محبت کے ہیغام کو عام کر رہے ہیں اور آخر میں پیار و محبت ہی کامیاب ہوتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.