ریاست کرناٹک کے گلبرگہ کو صوفی سنتوں کا شہر کہا جاتا ہے۔ یہاں پر ہندو مسلم قومی یکجہتی کی مثال دیکھی جاتی ہے۔
ماہ رمضان کے موقع پر گزشتہ پانچ سالوں سے گلبرگہ شہر میں ایک غیر مسلم خاتون سوشل ورکر مہیشوری والی مسلم خواتین کے لئے روزہ افطاری کا اہتمام کرتی آر ہی ہیں۔
کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے انہوں نے مختصر افراد کے لئے ہی افطاری کا اہتمام کیا۔ اس دوران انہوں نے لاک ڈاؤن سے پریشان مسلم خواتین کے لیے ساڑی اور اناج تقسیم کیا۔
اس موقع پر مہیشوری والی نے کہا کہ ان کے کئی مسلم دوست ہیں۔ اس لئے انہیں ماہ رمضان کی برکت و عظمت کے بارے معلومات ہے، اسی کی وجہ سے وہ ہر سال رمضان کے موقع پر افطاری کا اہتمام کرتی آر ہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے انہوں نے مختصر افراد کے لئے ہی افطاری کا اہتمام کیا۔
ان کا کہنا ہے کہ روزہ افطاری کا اہتمام کر نے سے انہیں بہت خوشی محسوس ہوتی ہے۔ اس لئے وہ ہر سال یہاں کی مسلم خواتین کے لئے افطاری کا اہتمام کر کے قومی یکجہتی، بھائی چارگی اور امن کا پیغام دیتی ہیں۔