ETV Bharat / state

یادگیر: مسلم نوجوان کا مثالی اقدام - یادگیر سے تعلق رکھنے والے نوجوان

حکومت نے کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن میں پریشان حال لوگوں کے لیے خصوصی لاک ڈاؤن پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ بارہ سو پچاس کروڑ روپے کے اس پیکیج سے مزدور، ڈرائیورز، موچی، کسان و دیگر ضرورت مند لوگ استفادہ کر سکتے ہیں۔ نوجوان سید زین العابدین ایسے ضرورت مند لوگوں کی درخواست آن لائن مفت میں داخل کر رہے ہیں۔

یادگیر: مسلم نوجوان کا مثالی اقدام
یادگیر: مسلم نوجوان کا مثالی اقدام
author img

By

Published : Jun 4, 2021, 10:09 PM IST

مستحقین کو حکومت کی جانب سے دیے گئے ایپ میں اپنی درخواست دینی ہے۔ یہ درخواست آن لائن ہے، آن لائن درخواست کے لیے دو سو سے تین سو روپے لیے جاتے ہیں، جو اس لاک ڈاؤن کے دوران ان پریشان حال لوگوں کو ادا کرنا بھی مشکل ہو رہا ہے۔

یادگیر: مسلم نوجوان کا مثالی اقدام

ایسے میں ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر سے تعلق رکھنے والے نوجوان سید زین العابدین ایسے ضرورت مند لوگوں کی درخواست آن لائن مفت میں داخل کر رہے ہیں۔

سید زین العابدین نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال بھی میں نے کئی لوگوں کی آن لائن درخواستیں جمع کرنے کا کام کیا تھا۔ اس سال بھی ریاستی حکومت کی جانب سے اعلان کے بعد آن لائن درخواست کا کام شروع ہوگیا ہے۔

سید زین العابدین نے حکومت کی جانب سے اعلان کردہ مستحقین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان سے آن لائن درخواست جمع کرانے کا مفت میں کام لے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اعلان کردہ خصوصی پیکیج کے لیے ضروری دستاویزات کے ساتھ مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ بلا مذہب و ملت انسانیت کا جذبہ لیے سید زین العابدین کی اس اقدام کی کافی ستائش ہو رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.