اس موقع پر ہبلی گروپ کے نائب صدر اشرف علی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'ملک میں بی جے پی حکومت مسلمانوں کو دھوکہ دینے کی کوشش کرہی ہے، ملک میں سی اے اے نافذ کر کے مسلم طبقے کو نشانہ بنانے کی کوشش ہے ۔
انہوں نے کہا کہ 'امت شاہ نے خود لوک سبھا میں کہا تھا کہ این آر سی اور سی اے اے سے متعلق کہا تھا کہ اس قانون سے ہندو، سکھ، عیسائی، بودھ اور پارسیوں کو ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں یعنی اس کا مطلب صاف ہے کہ یہ قانون صرف مسلمانوں کے لیے ہی بنایا گیا ہے، اسی لیے ہبلی گروپ سی اے اے کے خلاف گلی گلی میں عوام بیداری پروگرام کرے گا اور جب تک یہ قانون رد نہیں کیاجاتا تب تک احتجاج کو جاری رکھا جائے گا۔
اس موقع پر ایک مقامی شخص نے کہا کہ 'ملک میں جے ڈی پی کی شرح کم ہوتی جارہی ہے لیکن وزیراعظم ترقیاتی کاموں پر توجہ دینے کے بجائے فضول قانون بنا کر ملک کی سالمیت کو برباد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔