ETV Bharat / state

Function For Retired Employees in Bidar ریٹائرڈ ملازمین کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد - اسی سال سے زیادہ عمر کے ریٹائرڈ ملازمین کو اعزازیہ

بیدر میں واقع روپدپا ناگا ماراپلی اسپتال کے صدر سوریہ کانت ناگا ماراپلی نے کہا ہے کہ بزرگوں حضرات کی رہنمائی ہم تمام کے لیے مشعل راہ ہے۔

Function For Retired Employees in Bidar
Function For Retired Employees in Bidar
author img

By

Published : Mar 1, 2023, 4:24 PM IST

بیدر: کرناٹک گورنمنٹ ایمپلائز اسوسی ایشن بیدر کی جانب سے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ایمپلائز بھون میں 80 سال سے زیادہ عمر کے ریٹائرڈ ملازمین کو اعزاز دینے کی تقریب کا افتتاح سوریہ کانت ناگامارپلی نے شمع روشن کر کے کیا۔ اس موقع پر گروپدپا ناگا ماراپلی اسپتال کے صدر سوریہ کانت ناگاماراپلی نے کہا کہ بزرگوں کی رہنمائی ہم سب کے لیے مشعل راہ ھے، ساتھ ہی ریٹائرڈ ملازمین کی خدمات بھی انمول ہیں۔ بیدر شمال کے رکن اسمبلی رحیم خان جنہوں نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی اور اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں اور آپ کو کسی بھی وجہ سے کسی قسم کی پریشانی ہو یا کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو تو ہم سے ربط کریں ہم اسے حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

17880250
بزرگوں کی رہنمائی ہم سب کے لیے مشعل راہ ہے
یہ بھی پڑھیں:

بیدر جنوب حلقہ کے ایم ایل اے بنڈپا قاسم پور نے کہا کہ وہ ایوان کو ملازمین کو دستیاب سہولیات کے بارے میں قائل کریں گے اور آپ کو دستیاب تمام سہولیات فراہم کرنے کی دیانتداری سے کوشش کریں گے۔ کرناٹک اسٹیٹ گورنمنٹ ریٹائرڈ ایمپلائیز اسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر سوریہ کانت کدم جنہوں نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، انہوں نے کہا کہ ہمارے ریٹائرڈ احباب کو تمام سہولیات دی جائے، ورنہ ہمیں لڑائی لڑنی پڑے گی۔ سرکاری ملازمین کی اسوسی ایشن کے صدر راجندر کمار گندگے نے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو پہلے ہی ساتویں پے کمیشن اور سابقہ ​​پنشن کو لاگو کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس میں ناکامی پر مختلف محکموں کے سرکاری ملازمین اور پنشنرز نے احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اجلاس میں کاشی ناتھ، نائب صدر سدنا، محمد رشید، دیویندرپا، سید علیم الدین، دتاتری کلکرنی، پریتم، سری ملاپا، یوسف ہاشمی، شیوانند گٹی، بی۔ دشرتھ اور دیگر نے شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.