جس کی مخالفت کرتے ہوئے بھیونڈی علاقے کے 60 گاؤں کی ہزاروں خواتین اور مردوں نے ممبئی ۔ ناسک شاہراہ پر اتر کر زبردست احتجاج کیا اور ریاستی حکومت سے انہدامی کارروائی پر فوراً روک لگانے کا مطالبہ کیا.
واضح ہو کہ ممبئی ہائی کورٹ میں راہل جوگدنڈ نے ایک عرضی داخل کیا تھا جس پرسماعت کرتے ہوئے عدالت نے ریاستی حکومت کو کارروائی کرنے کا حکم دیا تھا۔
ریاستی حکومت نے ضلع کلکٹر کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے کہا کہ '15 فروری تک ڈیڑھ لاکھ غیرقانونی تعمیرات کو منہدم کر رپورٹ ممبئی ہائی کورٹ میں پیش کریں.'
کورٹ کے حکم پر عمل کرتے ہوئے مقامی انتظامیہ نے غیر قانونی تعمیرات پر کارروائی کرتے ہوئے بھیونڈی علاقے میں رہنال کھار باو، بھادوڑ اور پوگاؤں کے قبائلیوں کے غیر قانونی مکانات منہدم کیے ہیں۔
جس کے خلاف جمعہ کو ممبئی ناسک شاہراہ پر مقامی گودام اور رہائشی عمارتوں کے مکینوں نے زبردست احتجاج کرتے ہوئے شاہراہ کو جام کردیا جس کے سبب ٹریفک نظام زبردست درہم برہم رہا۔