مولانا مفتی سمیع الدین قاسمی خطیب و امام مسجد شا ہ علی مرزا، یادگیر نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے شہر کے تمام مسلمان بھائیوں اور بہنوں سے اس سال عیدالفطر سادگی کے ساتھ اپیل کی۔
انہوں نے کہا کہ عید پر نئے کپڑے نئے جوتے وغیرہ خریدنے مارکیٹ جانے سے گریز کریں۔ مارکیٹ میں جانے سے سماجی دوری کا اصول ٹوٹ سکتے ہیں۔
مولانا مفتی سمیع الدین قاسمی نے کہا کہ اس سال عید کے ممکنہ اخراجات کو بچا کر ان غریب بھائیوں کی مدد کی جائے جو لاک ڈاؤن کی وجہ سے پریشان حال ہے۔ ہمارا کپڑے اور دوسری چیزیں خریدنے سے زیادہ اہم ضروری ہے کہ ہم اپنے شہر اپنے گاؤں اور اپنی قوم و ملت کے مسائل کی طرف توجہ دیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عید کی نماز کےلیے کپڑوں کا پاک صاف ہونا ضروری ہے جبکہ نئے کپڑے ہونا ضروری نہیں، اس لیے عید پر خرچ کرنے والی رقم سے اپنے پڑوسیوں کی مدد کریں۔
مولانا مفتی سمیع الدین قاسمی نے کہاکہ مستحق افراد کی مدد کی جائے تو دلی سکون بھی ملے گا اور اللہ تعالیٰ اس کا بہتر سے بہتر اجر عطا کرے گا۔