ETV Bharat / state

Awareness Programme in Yadgir یادگیر میں خواتین کیلئے صحت بیداری پروگرام کا انعقاد

author img

By

Published : Mar 2, 2023, 1:34 PM IST

یادگیر ضلع انتظامیہ اور سٹی کونسل کے اشتراک سے ڈسٹرکٹ کمشنر کے دفتر کے ہال میں خواتین کی صحت اور ماہواری سے متعلق بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ کمشنر سنیہل آرمہمان خصوصی کی حیثیت سے اس پروگرام میں شرکت کی۔ انہوں نے خواتین سے حکومت کی جانب سے چلائی جارہی صحت اسکیموں سے استفادہ کرنے کی اپیل کی۔

خواتین کے لئے صحت بیداری پروگرام کا انعقاد

یادگیر: ریاست کرناٹک کے یادگیرضلع انتظامیہ اور سٹی کونسل کے اشتراک سے ڈسٹرکٹ کمشنر کے دفتر کے ہال میں خواتین کی صحت اور ماہواری سے متعلق بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ کمشنر سنیہل آرمہمان خصوصی کی حیثیت سے اس پروگرام میں شرکت کی۔ انہوں نے خواتین سے حکومت کی جانب سے چلائی جارہی حصت اسکیموں سے فائدہ اٹھانے کی اپیل کی۔ ڈسٹرکٹ کمشنر سنیہل آر نے کہا کہ ماہواری خواتین کے لئے ایک فطری عمل ہے۔ان دنوں صحت پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ورنہ خواتین کمزور بھی ہو سکتی ہیں۔کواتین کی پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے خصوصی بیداری مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پروگرام کا مقصد ماہواری سے متعلق بیداری پیدا کرنا ہے۔اس کے لئے خواتین سے بات چیت ضروری ہے۔چند اس سلسلے میں بات چیت کرنے سے گریز کرتی ہیں لیکن اس طرح کے پروگرام سے وہ اس سلسلے میں بات چیت کرنے کے لئے تیار ہو جاتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جدید دور میں بھی خواتین اس مسئلے پر کھل کر بات چیت نہیں کرتی ہیں۔یہاں تک کہ سینیٹری پیڈ خریدنے میں ہچکچاہٹ محسوس کرتی ہیں۔خواتین کو ان سے سبھوں سے باہر نکلنے کی ضرورت ہے۔وہ اپنے مسائل کو خود حل کرسکتی ہیں۔

ڈسٹرکٹ کمشنر نے پروگرام میں موجود طلباء، آشا ورکر، آنگن واڑی ورکرس، شہری کارکنان اور دیگر خواتین عہدیداروں سے بات چیت کی اور پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیے اور پھر ضروری اشیاء بھی تقسیم کی۔ اس موقعے پر ضلع پنچایت کے چیف آپریٹنگ آفیسر امریش آر نائیک، انچارج ڈی ایچ او ڈاکٹر لکشمی کانت ، محکمہ لیبر آفیسر اوماشری، آر سی ایچ او ڈاکٹر ملاپا، ڈپٹی ڈائرکٹر ویمن اینڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ آر ایس رتناکر، ٹی ایچ او ڈاکٹر ہنامنت ریڈی،فلاحی افسر راگھویندر اور دیگر ضلع سطح کے افسران اور عملہ موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.