ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں موجود حضرت شاہ جیون شاہ رحمتہ اللہ علیہ کا آستانہ بھی انہی میں سے ایک ہے جہاں پر ہر روز کئی عقیدت مند اپنی مرادوں کو لے کر آتے ہیں۔
موجودہ وقت میں لاک ڈاؤن کے بعد بھی تمام عبادت گاہیں بند ہیں، کسی بھی ثقافتی دینی ادبی و دیگر پروگرامز کو کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
اولیاء اللہ کے آستانہ بند رہنے کی وجہ سے زائرین کو دور سے ہی زیارت کر نا پڑ رہا ہے۔ مقامی احباب کے علاوہ حضرت شاہ جیون شاہ رحمتہ اللہ علیہ کے آستانے پر دور دراز سے لوگ آتے ہیں۔
کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے لگائے گئے احتیاطی اقدامات کے طور پر آج بھی یہاں درگاہوں کو کھولا نہیں گیا ہے۔ مقامی زائرین نے بتایا کہ انہیں اس آستانے پہ آ کر کافی سکون ملتا ہے ہم لوگ کئی بار آئے ہیں اور ہم نے ہر بار یہاں آکر کافی اچھا محسوس کیا ہے۔