شموگہ شہر کو صوفیوں اور بزرگوں کاشہر کہا جاتا ہے۔ یہاں پر کئی بزرگوں کے تاریخی درگاہ موجود ہیں۔ اس موقع پر یہاں کے زائرین نے ای ٹی وی بھارت کو بتاتے ہوئے کہا کہ حضرت سید شاہ علیم دیوان شاہ قادری کو شموگہ شہر کے قطب کہا جاتا ہے۔
یہاں پر ریاست بھر سے ہندو، مسلم اور دیگر مذاہب کے عوام اس درگاہ پر زیارت کے لیے آتے ہیں۔اس درگاہ کا عرس شریف ہر برس 25 اپریل کو بڑی عقیدت سے منایا جاتا ہے۔
اس موقع پر درگاہ کمیٹی کی جانب سے عرس شریف کے موقع پر غریب لڑکیوں کے لیے اجتماعی شادیاں اور غریب طلبہ کے لیے اسکالرشپ کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
اس درگاہ پر ہر جمعہ کو لنگر کا اہتمام بھی کیا جا تا ہے۔ درگاہ حضرت سید شاہ علیم دیوان شاہ قادری کے نام سے ایک دارالعلوم بھی چلایا جاتا ہے۔ جس میں کئی طلبا دنیائی تعلیم کے ساتھ ساتھ مذہبی تعلیم بھی حاصل کر رہے ہیں۔