کرناٹک میں 'حضرت محمد مصطفی ﷺ ہی انسانیت کے رہنما' مہم چلائی جارہی ہے۔
ماہ ربیع الاول کے موقع پر جماعت اسلامی ہند پوری ریاست کرناٹک میں 23 سے نومبر 5 تک 'حضور صلی اللہ علیہ و سلم انسانیت کے رہمنا' کے عنوان سے پندرہ روزہ مہم چلائی جائی گی۔
اس موقع پر جماعت اسلامی ہند گلبرگہ شاخ کے صدر سید تنویر ہاشمی نے کہا ہے کہ 'اس مہم کے دوران سیرت مصطفی کا وسیع پیمانے پر تعارف کرایا جائے گا۔ جس کے لئے سماج کے مختلف میدانوں میں کام کرنا طے کیا گیا ہے'۔
انھوں نے بتایا ہے کہ 'اس دوران شہر کی معزز شخصیات سے تبادلہ خیال، محکمہ پولیس کے عملے اور دیگر سرکاری عہدہ داران سے ملاقاتیں کی جائے گی'۔
سید تنویر ہاشمی نے بتایا ہے کہ 'سیرت کا شخصی تعارف کے علاوہ کنڑا اور انگریزی زبانوں میں سیرت مصطفی کے تعارف پر مبنی لٹریچر کی فراہمی، طلبا اور نوجوان میں سیرت مصطفی سے متعلق معلومات کے ذوق کو فروغ دینے کے لئے انعامی کوئز،مقابلے مضمون نویسی، آن لائن اور آف لائن طریقہ سے منعقد کئے جائیں گے'۔