ETV Bharat / state

کرناٹک: منگل کو ہوگی اعتماد پر ووٹنگ

کرناٹک میں زبردست سیاسی گھمسان کے بعد اعتماد پر ووٹنگ کو لے کر پیر کو بھی شش وپنج کی حالت برقرار رہی اور بعد میں یہ معاملہ منگل تک لیے ٹل گیا۔ وہیں وزیراعلی کمار سوامی کا فرضی استعفی کی درخواست سے کھلبلی ہے۔

کمارا سوامی
author img

By

Published : Jul 22, 2019, 10:35 PM IST

Updated : Jul 22, 2019, 10:41 PM IST

ایوان میں کافی ہنگامے اور الزام در الزامات کے بعد رات 10 بجے کرناٹک اسمبلی سے باہر آکر کانگریس کے رہنما ڈی کے شیو کمار نے بتایا کہ اسپیکر نے باغی رکن اسمبلی کو نوٹس جاری کرکے منگل 11 بجے تک کا وقت دیا ہے۔ ا نہوں نے آگے کہا کہ بی جے پی انہیں یہ سمجھانے کی کوشش کررہی ہے کہ وہ نااہل قرار نہیں دیئے جائیں گے۔

شیو کمار نے کہا کہ بھارت کے آئین کے مطابق آپ اگر ا یک بار نااہل قرار دیئے گئے تو ممبر نہیں بن سکتے۔
اس سے قبل اسپیکر کے آر رمیش کمار پیر کو ہی فلور ٹیسٹ کرانے پر بضد تھے۔ انہوں نے برسراقتدار اتحاد کے ارکان کو اپنی تقریر جلد ختم کرنے کو کہا تھا تاکہ اعتماد کا ووٹ کا عمل پیر کو ہی پورا کیا جاسکے۔ اس سے ارکان نے احتجاج کیا۔

اس سے قبل بنگلور لیجسلیٹو کونسل کے رکن روی کمار نے کہا تھا کہ ممکن ہے کہ اسپیکر شام یا دیر رات تک کسی بھی وقت اکثریت ثابت کرنے کے لیے کہہ سکتے ہیں۔

روی کمار نے کہا تھا کہ بی جے پی کے ارکان اسمبلی تیار ہیں، مخلوط حکومت کی ہار یقینی ہے اور بی جے پی ہی ریاست کی اگلی حکومت کا جائزہ لے گی اور یدیورپا اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے۔

Intro:Body:

welcome

Conclusion:
Last Updated : Jul 22, 2019, 10:41 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.