ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں گلبرگہ سٹی کارپوریشن سمیت ضلع کے تمام مقامی اداروں میں خدمات انجام دے رہے صفائی ملازمین کو صبح کے ناشتہ اسکیم کے تحت عمدہ تغذیہ بخش ناشتہ فراہم کر نے گلبرگہ ڈپٹی کمشنر محترمہ وی وی جیوتسینا نے عہدیدارن کو سخت تاکید کی ہے۔
گلبرگہ کے ڈپٹی کمشنر ہال میں ضلع سطح کے میونسپل اسکیو مینجر کے تقررات 2013 ایکٹ کے تحت روبہ عمل سفارشی کمیٹی کی صدارت کر نے کے بعد خظاب میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ناشتہ تغذیہ بخش ہو اور عمدہ ہو، ساتھ ہی معیاری بھی ہو۔
انہوں نے کہا کہ ناشتہ کی مقدار میں اضافہ ہو ناشتہ میں انڈا بھی دینے کی تاکید کی گئی۔ گلبرگہ شہر میں نالیوں کی صفائی کے لئے سکنگ اور جٹنگ سمیت 16؛آلات ہیں۔ امرت یوجنا کے تحت مزید آلات خرید نے کی تجویز پیش کی گی ہے۔
انہوں نے گلبرگہ شہر کی آبادی میں دن بدن اضافہ آلات کے کافی اور ناکافی ہونے کا مطالعہ کر کے رپورٹ پیش کر نے کی ہدایت ک، انہوں نے زور دے کر کہا کہ صفائی کرمچاریوں کو تحفظاتی آلات سپلائی کیے جانے چاہیے۔ صفائی کرمچاریوں اور دیگر ملازمین کا محکمہ صحت کے ساتھ معاہدہ کرتے ہوئے خانگی اسپتال میں مکمل طبی جانچ کیے جانے کی سہولت فراہم کر نے کو کہا گیا ہے۔