ETV Bharat / state

گلبرگہ: کپڑ بازار کے دکانداروں کا دکانیں کھولنے کا مطالبہ - کپڑ بازار کے دکانداروں کا دکانیں کھولنے کا مطالبہ

گلبرگہ کے کپڑ بازار کے دکانداروں کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ انہیں دکانیں کھولنے کا موقع دیا جائے۔

کپڑ بازار کے دکانداروں کا دکانیں کھولنے کا مطالبہ

author img

By

Published : May 7, 2021, 4:53 PM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع گلبرگہ کے کپڑ بازار میں لاک ڈاون کی وجہ سے دکانیں بند ہیں۔ ہر سال رمضان المباک اور یوگادی تہوار کے موقع پر بڑے پیمانے پر عوام کپڑے خریدنے کے لئے کپڑ بازار آتے ہیں لیکن اس سال بھی کورونا وائرس لاک ڈاؤن کی وجہ سے یہاں پر کپڑ بازار کی دکانیں بند ہیں۔

اسی سلسلے میں ای ٹی وی بھارت نے یہاں کے دکان مالکان سے بات کر نے کی کوشش کی تو یہاں کے دکان مالکان نے کہا کہ گلبرگہ کا کپڑ بازار بہت ہی قدیم بازار ہے۔ یہاں پر ہمیشہ عوامی ہجوم ہوا کرتا ہے۔ اس سال شادیوں کے موسم اور رمضان المباک کے موقع پر بھی دکانیں بند ہیں۔جس کی وجہ سے یہاں کے دکان مالکان کو بہت ہی نقصان اٹھانا پڑرہا ہے۔

کپڑ بازار کے دکانداروں کا دکانیں کھولنے کا مطالبہ

انہوں نے مزید کہا کہ ہر سال رمضان کے موقع پر دکانداروں کو ایک امید ہوتی ہے کہ کاروبار بڑے پیمانے پر ہوگا لیکن پچھلے سال کی طرح اس سال بھی رمضان میں دکانیں بند کرنا پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے کپڑے کی دکانوں میں کام کر نے والے چھوٹے کاریگر بھی بے روگاری کا شکار ہیں۔اس لئے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت کپڑے کے دکانداروں کو دکانیں کھولنے کا موقع فراہم کرے تاکہ ہماری بھی معاشی حالت تھوڑی بہتر ہوسکے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.