ETV Bharat / state

گلبرگہ: 'مرکزی اور ریاستی حکومت کوروناوائرس پر قابو پانے میں ناکام'

ریاست کرناٹک میں عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے ۔ اور اس مہلک وبا سے لوگوں کی جانیں بھی جا رہی ہیں۔ ادھر کرناٹک کے ضلع گلبرگہ کے سابق ایم ایل سی الم پرپو کا کہنا ہے کہ مرکزی اور ریاستی حکومت اس وبا پر قابو پانے میں ناکام ہے۔

کوروناوائرس پر قابو پانے میں نا کام
کوروناوائرس پر قابو پانے میں نا کام
author img

By

Published : May 18, 2021, 6:49 PM IST

کرناٹک میں عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ کے سبب کوورنا متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ریاست کے ضلع گلبرگہ کے سابق ایم ایل سی الم پرپو نے مرکزی اور ریاستی حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ دونوں حکومت وبا پر قابو پانے میں ناکام ثابت ہوئی ہیں۔

کوروناوائرس پر قابو پانے میں نا کام

ضلع گلبرگہ کے کانگریس پارٹی کے رہنما اور سابق ایم ایل سی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں کورونا متاثرین کی تعداد ہر روز بڑھتی جارہی ہے۔ اور کئی کورونا مریضوں کو اسپتالوں میں بیڈس اور آکسیجن نہیں مل رہا ہے۔ جس کے سبب آئے دن لوگوں کی جانیں بھی جارہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی حکومت کورونا مریضوں کو علاج کی سہولت فراہم کرانے میں ناکام ہورہی ہیں۔

حکومت کی جانب سے کورونا مریضوں کو انجکشن، آکسیجن بیڈس کی سہولت فراہم کرانے کی خبریں صرف اخبار اور نیوز چینلوں کی ہی زینت بنی ہوئی ہے۔ تاہم حقیقت اس کے برعکس ہے۔ مریض سہولیات سے محروم ہیں۔ کئی افراد اسپتالوں کے باہر ہی دم توڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے کروڑوں روپیے کورونا وائرس کے علاج کے لئے منظور کیے ہیں۔ لیکن کئی لوگوں کو کووڈ ویکسین اور ریمیڈ ایسور انجکشن تک نہیں مل رہی ہے۔ ملک بھر میں کورونا وبا کی لہر گذشتہ ایک سال سے ہے۔ اس کے باوجود بھی مرکزی حکومت ملک بھر میں کورونا وائرس کو قابو پانے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.