گلبرگہ : ریاست کرناٹک میں گلبرگہ مشاورتی کمیٹی نے کٹور ڈی گانوں کے سرو نمبر 5 میں وقف بورڈ کی جائیداد پر سے غیرقانونی قبضے کو ہٹانے میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ کمیٹی نے وقف جائیداد پر ناجائز قبضے کے خلاف مہم میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ Gulbarga Waqf Maserati Committee Success to Reoccupy Land
اس موقع پر گلبرگہ ضلع وقف مشاورتی کمیٹی کے صدر سید حبیب سرمست نے کہا کہ کٹور ڈی سروے نمبر 5 وقف جائیداد کی 30 گونٹے قبرستان کی زمین پر گزشتہ 25 برسوں سے ناجائز قبضہ تھا۔ اس زمین پر مکانات تعمیر کئے گئے تھے۔ وقف ضلع افیسر، ضلع وقف مشاورتی کمیٹی کے صدر، محکمہ لینڈ سروے اور پولیس کے عہدیدارن کی موجودگی میں زمین کا سروے کرایا گیا۔ سروے میں وقف کی زمین کا خلاصہ ہونے کے بعد وقف بورڈ نے ناجائز قبضوں کو ختم کردیا۔
![وقف جائیداد پرغیر قانونی قبضہ ہٹانے میں گلبرگہ وقف مشاورتی کمیٹی کی بڑی کامیابی](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/kagulpkj02b3wafboardkaur10001_29102022134922_2910f_1667031562_374.jpg)
مزید پڑھیں:Azim Mansoori Marriage: ڈھائی فٹ کے عظیم اب جلد ہی دلہا بنیں گے
وقف کی زمین پر ناجائز قبضہ کر کے مکانات تعمیر کئے گئے تھے جس کے خلاف مہم چلائی جارہی تھی۔ اس معاملہ میں وقف بورڈ کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ Gulbarga Waqf Maserati Committee Success to Reoccupy Land