ETV Bharat / state

گلبرگہ: کرناٹک روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن ملازمین کا احتجاج - ملازمین کا احتجاج

ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں 'کرناٹک روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن ملازمین یونین اور شراما جیوی گلا تنظیم کی جانب سے ریاستی حکومت کے خلاف بس اسٹینڈ کے سامنے سیاہ پٹی باند کر احتجاج کیا گیا۔

Karnataka Road Transport Corporation employees protest

author img

By

Published : Apr 1, 2021, 10:55 PM IST

ملازمین کے احتجاج کے موقع پر سماجی کارکن چندر شیکھر ہیرے مٹھ نے کہا کہ کرناٹک روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن ملازمین ریاست بھر میں خدمات انجام دے رہے ہیں لیکن حکومت ان ملازمین کے مطالبات کو پورا کر نے کی بجائے انہیں نظر انداز کررہی ہے۔

روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن ملازمین کا احتجاج

انہوں نے کہا کہ 'تین ماہ پہلے اسٹیٹ ٹرانسپورٹ وزیر لکشمن سودی نے ان کے مطالبات کو پورا کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی لیکن ابھی تک یہ وعدہ وفا نہیں ہوسکا۔

چندر سیکھر نے مزید کہا کہ 'ہزاروں ملازمین روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن سے وابستہ ہیں لیکن ان ملازمین کے تنخواہ میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔ اگر اسی طرح ریاستی حکومت انہیں نظر انداز کر تی رہی تو آنے والی 7 اپر یل کو ریاست بھر میں ٹرانسپورٹ سروس کو بند کر کے ریاستی حکومت کے خلاف احتجاج کیا جائے گا اس لیے ریاستی حکومت ٹرانسپورٹ کارپوریشن ملازمین کے مطالبات کو جلد سے پورا کریں۔

اس موقع پر کرناٹک روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ملازمین اور شرما جیوی گلا تنظیم کے صدر اور اراکن موجود رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.