اس موقع پر کمشنر نے کہا کہ گلبرگہ شہر کے مارکیٹ اور بس اسٹینڈ کے پاس اور دیگر جگہوں پر جہاں فٹ پاتھ پر دکانیں ہیں وہ لائسنس حاصل کریں۔
انہوں نے کہا کہ فٹ پاتھ دکانداروں کے پاس لائسنس نہیں رہے گا تو انہیں دکان لگانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اس لیے فٹ پاتھ دکاندار جلد از جلد اپنا لائسنس بنائیں۔
کمشنر نے دکانداروں سے کہا کہ روڈ سے تھوڑی دوری پر دکان لگائے تاکہ ٹریفک جام نہ ہو ، اور اسکول و کالج کے پاس سگریٹ، تمباکو فروخت نہ کریں، اگر کوئی شخص یا دوکاندار اسکول و کالج کے پاس سگریٹ، تمباکو فروخت کرتے ہوئے دیکھا گیا تواس پر سخت قانونی کارروائی کی جائےگی۔