ETV Bharat / state

گلبرگہ: ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیر کے ڈاکٹرز نے دیا اجتماعی استعفیٰ - contract doctors

ریاست کرناٹک میں ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیر کے ملازم ڈاکٹرس نے اجتماعی استعفیٰ دے دیا جبکہ وہ گذشتہ 14 سالوں کنٹراکٹ بنیاد پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

Gulbarga: contract doctors mass resignation
گلبرگہ: ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیر کے ڈاکٹرز نے دیا اجتماعی استعفیٰ
author img

By

Published : Jul 15, 2020, 10:16 PM IST

ریاست بھر میں کوویڈ۔19 وبا کے چلتے نامساعد حالات کے باوجود ڈاکٹرز اپنی خدمات انجام دے رہے تھے لیکن ریاستی حکومت ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفر کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ اور بنیادی مسائل حل کرنے کےلیے سنجیدہ نہیں ہے۔

گلبرگہ: ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیر کے ڈاکٹرز نے دیا اجتماعی استعفیٰ

گلبرگہ کے محبوب گلشن میں ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفر کے ڈاکٹرز نے اجلاس منعقد کیا اور حکومت سے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔ ڈاکٹرز نے بطور احتجاج ڈی ایچ او کو اجتماعی استعفیٰ پیش کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر پرمود نے بتایا کہ ڈاکٹرز 2006 سے ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفر محکمہ سے وابستہ تھے جبکہ انہیں مناسب تنخواہ نہیں دی جارہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ تشویشناک صورتحال کے باوجود انہیں انشورنس کی سہولت بھی نہیں دی جارہی ہے جبکہ ڈاکٹرز کی جان کو خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کا مطالبہ ہے کہ ریاستی حکومت ہمارے مطالبات پر سنجیدگی سے غور کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مطالبات کی یکسوئی تک ہم اپنے فرائص انجام نہیں دیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.