ETV Bharat / state

Karnataka Election 2023 ای وی ایم مینجمنٹ سے متعلق رہنمایانہ خطوط پر عمل آوری ضروری، ضلع کمشنر گویند ریڈی - بیدر خبر

کرناٹک میں اسمبلی انتخابات کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔ ہر سیاسی جماعت کی جانب سے اپنے امیدواروں کے حق میں عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کی جارہی ہے۔

ضلع کمشنر گویندریڈی
ضلع کمشنر گویندریڈی
author img

By

Published : Apr 11, 2023, 2:05 PM IST

بیدر: ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر کے ضلع الیکشن آفیسر اور ضلع کمشنر گویندر ریڈی نے کہا ک ای وی ایم اور وی وی پی اے ٹی کے کے متعلق رہنمایانہ خطوط پر عمل آوری ضروری ہے۔انہوں نے اسمبلی انتخابات 2023 کی تیاری کے بارے میں رنگ مندر میں اے آر او اور سیکٹر افسران کے لیے الیکشن مینجمنٹ کے حوالے سے منعقد تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات اسی وقت بآسانی کرائے جاسکتے ہیں جب انہیں پہلے تربیت کے ذریعے مکمل کیا جائے۔ پولنگ کے دن پولنگ بوتھ کو اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ ووٹنگ سے متعلق تمام اشیاء موجود ہوں اور ووٹنگ مشینوں کو ایک دوسرے سے منسلک کرنے کا طریقہ، سیلنگ کا طریقہ۔ ووٹنگ کے تمام مراحل الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے بارے میں معلومات ہونا ضروری ہے۔ 10 تاریخ اسمبلی انتخابات کے تحت ووٹ ڈالے جائیں گے، اہلکار صبح 5:30 بجے پولنگ سینٹر کے اندر موجود رہیں گے، پولنگ صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک ہوگی۔

مزید پڑھیں:Karnataka Election 2023 حزب اختلاف متحد ہوکر بی جے پی حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرےگی، ڈاکٹر سید ناصر حسین

انہوں نے مزید کہا کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر صرف اے آر اوز ہوں اور اے آر اوز کو موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت ہے، ان کے علاوہ کسی کو بھی پولنگ سٹیشن کے اندر موبائل فون استعمال کرنا منع ہے۔ صحافیوں کو صرف پولنگ اسٹیشن کے دروازے سے تصاویر اور ویڈیوز لینے کی اجازت ہے۔ پولنگ افسران الیکشن کی رازداری کو برقرار رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ووٹر لسٹ میں جن افراد کا نام درج ہےصرف ان کو ووٹ ڈالنے کی اجازت ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ معذور افراد اور معمر ووٹروں کو اپنے ساتھ کسی ایک شخص کو ساتھ لانے کی اجازت ہے جس کی عمر 18 سال سے زیادہ ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اہلکار احتیاط سے انتخابی ڈیوٹی سرانجام دیں تاکہ پولنگ کے دن کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.