ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کی فلاحی تنظیم 'کرناٹک مسلم یوتھ کمیٹی' کی جانب سے ویر بھارتی فاؤنڈیشن کے دفتر میں ایک جلسے کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈاکٹرز کو تہنیت پیش کی گئی۔
اس موقع پر سینئر صحافی عزیزاللہ سرمست، انجینئر عرفان بادل، وجے ناتھ ہیرے مٹھ صدر ویر بھارتی فاؤنڈیشن نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔
اس موقع پر شہر کے ڈاکٹرز کو تہنیت پیش کرتے ہوئے انہیں کورونا وائرس سرٹیفکٹ سے نوازا گیا۔
جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے سینئر صحافی عزیزاللہ سرمست نے کہا کہ ڈاکٹرز کی اہمیت کیا ہے وہ کورونا وائرس میں معلوم ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ قابل مبارکباد ہیں وہ تمام ڈاکٹرز جو اپنی جان کی پروا کیے بغیر اس نازک دور میں عوام کی خدمت انجام دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو بھی چاہیے کہ وہ محکمہ صحت اور ڈاکٹرز کی جانب سے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے بتائیں، اور احتیاطی اقدامات پر سختی کے ساتھ عمل کریں۔
ڈاکٹر مبشر احمد نے ڈاکٹرز کو تنظیم کرناٹک مسلم یوتھ کمیٹی کی جانب سے تہنیت پیش کیے جانے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کورونا سے مرنے والوں کی تعداد ریاست میں دوسرے اضلاع کے مقابلے یادگیر میں بہت کم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس کی وجہ انتظامیہ، محکمہ صحت اور عوام سب نے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے بنائے گئے احتیاطی اقدامات پر عمل کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کورونا سے بچنے کا واحد راستہ احتیاطی اقدام ہے، فلاحی تنظیم کرناٹک مسلم یوتھ کمیٹی کے صدر ذاکر احمد سوداگر نے تمام مہمانوں اور ڈاکٹرز کا اس اجلاس میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر شیخ حنیف، محمد جاوید، شیخ رہان، محمد ذاکر کے علاوہ کرناٹک مسلم یوتھ کمیٹی کے دیگر ذمہ داران موجود تھے۔