اسمبلی میں تحریک اعتماد پر جاری طویل بحث کا دفاع کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ارکان اسمبلی کے حقوق سے متعلق سپریم کورٹ کے عبوری حکم سے جڑے معاملہ پر جواب سے زیادہ سوال کھڑے ہوگئے ہیں اس لیے اس پر بحث کی ضرورت ہے۔
جنتادل ایس کے کسی اور دن ووٹنگ کرائے جانے کے مطالبہ سے متعلق معاملہ دائر کیے جانے کے باوجود کانگریس اسمبلی اسپیکر کے آر رمیش کمار سے تحریک اعتماد پر جلد ووٹنگ کی درخواست کرے گی ۔