بیدر، کرناٹک: ریاست کرناٹک میں گزشتہ دو سال سے کورونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن لگایا گیا تھا جس کی وجہ سے پورے کاروبار بند تھے اس بار ماہ رمضان میں حالات معمول پر ہونے کی وجہ سے ہر کاروبار اپنے شباب پر ہے سیب، انگور اور تربوز، کیلا، جام کے علاوہ پھلوں کا بادشاہ آم کی آمد بھی ہوئی ہے۔ یہ بھی سچ ہے کہ عام دنوں کے مقابلے میں ماہ رمضان میں فروٹ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے باوجود اس کے خریدار رمضان کے موقع پر مختلف اقسام کے تازہ پھلوں کی دستیابی پر مسرت کا اظہار کر رہے ہیں۔ Fruit Business Booms in Ramadan in Bedar


یہ بھی پڑھیں:
تو دوسری جانب فروٹ کے دکان دار اس سال فروٹ کے کاروبار میں عروج پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو سالوں سے کاروبار نہ ہونے کی وجہ سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس سال اللہ کا فضل و کرم ہے کہ مختلف اقسام کے پھل مہیا ہو رہے ہیں اور کاروبار بھی بہت اچھا چل رہا ہے۔