ETV Bharat / state

یادگیر میں جلد ہی مفت کوچنگ شروع کی جائے گی - طلباء و طالبات کو مفت NEET کوچنگ

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں ناگپا چیریٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

free-coaching-will-start-soon-at-yadgir
یادگیر میں جلد ہی مفت کوچنگ شروع کی جائے گی
author img

By

Published : Dec 12, 2020, 7:04 PM IST

ٹرسٹ کے صدر بیراپا نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ناگپا چیریٹیبل ٹرسٹ سندھ نور کے تحت کئی فلاحی اور سماجی کام گزشتہ اٹھارہ برس سے کرتے آرہے ہیں۔

بیراپا نے کہا کہ وہ اس مرتبہ تعلیم کے فروغ کے لیے طلباء و طالبات کو مفت NEET کوچنگ کا اہتمام کرتے ہوئے ان کی تعلیمی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں۔ ایسے طالبہ جنہوں نے 2020 کے نیٹ امتحان میں تین سو سے زیادہ رینک حاصل کیے ہیں لیکن وہ کسی بھی شعبے میں سیٹ حاصل کرنے میں ناکام ہوئے ہیں ایسے طلباء و طالبات کو مفت کوچنگ دینے کا کا ارادہ رکھتے ہیں۔

free-coaching-will-start-soon-at-yadgir
ناگپا چیریٹیبل ٹرسٹ کی پریس کانفرنس

انہوں نے کہا کہ وہ ضلع یادگیر سے 20 طلباء و طالبات اور ضلع رائچور سے 20 طلباو طالبات کے لیے کوچنگ کا اہتمام کریں گے یہ کوچنگ 6 ماہ کی ہوگی۔جس کے لیے تقریبا ہر طلبا و طالبات پر ایک لاکھ روپے تک کا خرچ آتا ہے جو ٹرسٹ کے ذمہ داران برداشت کرتے ہوئے بچوں کے لیے مفت کوچنگ کا اہتمام کریں گے۔

ناگپا چیریٹیبل ٹرسٹ کی پریس کانفرنس

ٹرسٹ کے صدر نے کہا کہ مستحق طلبا و طالبات کو ہی یہ سہولت دی جائے گی جس کے لیے طلباء اور ان کے والدین کے آدھار کارڈ اور ریشن کارڈ کے علاوہ تعلیمی سند کے ساتھ ساتھ مقامی احباب کی تصدیق بھی لازمی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہم صرف ایسے طلباوطالبات کو ہی کوچنگ دینے کا ارادہ رکھتے ہیں جو مالی حالت سے بہت کمزور ہیں کوچنگ میں داخلے کے لیے 25 دسمبر آخری تاریخ ہے اور یکم جنوری 2021 کو کلاسز کی شروعات ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.