بنگلورو: شہر کے 4 اسکولوں کو آج صبح ای میل کے ذریعے بم کی دھمکی ملی ہے۔بنگلورو سٹی پولیس کمشنر کمل پنت نے جمعہ کےروز کہا کہ شہر کے 4 اسکولوں کو بم کی دھمکی والا ای میل ملا ہے اور پولیس ٹیمیں موقع پر چیکنگ کر رہی ہیں۔ Four Schools Received Email of Bomb in Bengaluru بنگلورو کے مضافات کے چار اسکولوں کو بم کی دھمکی کا ای میل موصول ہوا ہے، مقامی پولیس اور بم ناکارہ بنانے والے دستے موقع پر پہنچ گئی اور اس کی جانچ کر رہی ہے۔ پنتھ نے کہا کہ وہاں ایک مشق ہو رہی ہے اور بم اسکواڈ وہاں چیکنگ کے لیے گئی ہے۔
![بنگلورو کے مضافات میں واقع چار اسکولز کو بم رکھنے کا ای میل موصول ہوا](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/img-20220408-wa0000_0804newsroom_1649403496_640.jpg)
ونسنٹ پیلوٹی، ایبینزر انٹرنیشنل اور انڈین پبلک اسکول کو بم کی دھمکی والا ای میل موصول ہوا۔ سکول کا عملہ گھبرا کر سکول سے باہر آ گیا۔