ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں پیش آئے چار کم سن لڑکوں کے جاں بحق کے انتہائی افسوسناک واقعہ پر سینئر کانگریس رہنماء تنور چنا ریڈی نے لڑکوں کے گھر پہنچ کر ان کے سرپرستان سے ملاقات کی اور انہیں پرسہ دیا
اس حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ بھیما ندی پر ایسے واقعات کو روکنے کے لئے انتظامیہ کو ضروری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔سیلاب کی وجہ سے ندی میں پانی زیادہ ہے اور ندی کے کنارے کوئی حصار بندی بھی نہیں ہے۔ایسے میں اس طرح کے حادثے سے بچنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو اس جانب توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بریج پر پولیس کی تعیناتی بھی نہایت لازمی ہے۔
کانگریس رہنما کا بھیما ندی حادثے پر افسوس کا اظہار - یادگیر میں ڈوبنے سے چارلڑکوں کی موت
ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں بھیما ندی میں ڈوبنے سے چار لڑکوں کی موت پر افسوس کا اظہار کرنے کے لیے سینئر کانگریس قائد وسابقہ رکن قانون ساز کونسل یادگیر تنور چنا ریڈی نے لڑکوں کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔
![کانگریس رہنما کا بھیما ندی حادثے پر افسوس کا اظہار کانگریس رہنماء کا بھیما ندی حادثے پر افسوس کا اظہار](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-8722945-187-8722945-1599558860754.jpg?imwidth=3840)