ETV Bharat / state

Karnataka Assembly Election 2023 'وزیر اعظم انتخابی ریلیوں میں عوام کا پیسہ برباد کررہے ہیں' - کے رحمان خان

کرناٹک اسمبلی انتخابات کے پیش نظر وزیر اعظم نریندر مودی کرناٹک میں انخابی ریلیاں اور روڈ شو کررہے ہیں جس پر طنز کرتے ہوئے کانگریس کے سینیئر رہنما کے رحمان خان نے کہا کہ وزیر اعظم الیکشن ریلیوں میں صرف عوام کا پیسہ برباد کررہے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 7, 2023, 12:36 PM IST

وزیر اعظم انتخابی ریلیوں میں عوام کا پیسہ برباد کررہے ہیں

بنگلور: کرناٹک میں 10 مئی کو منعقد ہونے والے اسمبلی الیکشنز کے پیش نظر، وزیر اعظم نریندرہ مودی کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور کی سڑکوں پر ریلیز و روڑ شوز میں مصروف ہیں۔ وہیں سابق مرکزی وزیر و کانگریس کے سینئر لیڈر ڈاکٹر کے رحمان خان نے وزیر اعظم نریندرہ مودی کے روڈ شو کے متعلق کہا کہ نریندرہ مودی پہلے ایسے وزیر اعظم ہیں جو کہ الیکشن کی ریلیوں کے لیے صرف وقت اور عوام کا پیسہ خرچ کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر کے رحمان خان نے کہا کہ سابق وزیر اعظم و آنجہانی اٹل بہاری واجپیئی 1 یا 2 ریلیاں منعقد کیا کرتے تھے، جب کہ ان کے برعکس نریندرہ مودی ان کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

یاد رہے کہ ہفتے اور اتوار کو بنگلور میں وزیر اعظم نریندر مودی کے دو روزہ میگا روڈ شو کا روٹ تین مرتبہ ٹریفک، داخلہ ٹیسٹ نیٹ (NEET) اور چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ (CA) کے امتحانات میں شرکت کرنے والے طلبا کو تکلیف نہ ہونے کو یقینی بنانے کے لیے تبدیل کیا گیا۔ واضح رہے کہ کرناٹک ہائی کورٹ نے 6 اور 7 مئی کو بنگلور میں وزیر اعظم نریندر مودی کے روڈ شوز کے خلاف دائر عرضی کو خارج کر دیا ہے۔ عدالت نے ریاست اور پولیس کی طرف سے عرضیاں ریکارڈ کیں کہ اگر روڈ شو منصوبہ بندی کے مطابق منعقد کیے جائیں تو تمام احتیاطی تدابیر و اقدامات بہتر ہوں گے۔ عرضی میں یہ کہتے ہوئے روڈ شو پر پابندی لگانے کی کوشش کی گئی تھی کہ اس روڈ شو سے شہریوں کو تکلیف ہوگی۔ جسٹس کرشنا ایس ڈکشٹ کی بنچ نے عرضی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں انتخابات کو جمہوری تہوار کے طور پر دیکھا جاتا ہے اور ایسے ریکارڈ موجود ہیں جو یہ ظاہر کرتے ہیں کہ ریلیاں اور روڈ شو ملک میں انتخابی عمل کا حصہ رہے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی ریلی کے پہلے دن ٹریفک کی وجہ سے عوام کو خاصی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: Rahul Gandhi Slams Modi دہشت گردی کو مودی سے بہتر طریقے سے جانتا ہوں، راہل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.