کرناٹک کے گلبرگہ شریف میں واقع مشہور و معروف درگاہ خواجہ دکن حضرت خواجہ بندہ نواز گیسودراز کے 617 ویں عرس شریف کے موقعہ پر حسب روایت قدیم کی طرح درگاہ کے سجادہ نشن ڈاکٹر سید شاہ گیسودراز خسرو حسینی نے پرچم کشائی انجام دی۔
پرچم کشائی تقریب میں حافظ سید محمد علی الحسینی صاحب خلف اکبر و جانشین حضرت سجادہ نشین، ڈاکٹر سید شاہ مصطفی الحسینی خلف اصغر سجادہ نشین، سید تقی اللہ حسینی صاحب، سید مرتضی صاحب، سید عاقب حسینی صاحب اور سید واجد اسٹنٹ سیکٹری درگاہ شریف موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: حضرت خواجہ بندہ نواز کے 617 واں عرس، نقاروں کی رسم ادا کی گئی