ETV Bharat / state

کرناٹک: نئے انسداد گئوکشی قانون کے تحت پہلا مقدمہ درج - کرناٹک میں بی جے پی حکومت

کرناٹک میں بی جے پی حکومت نے انسداد گئو کشی سے متعلق ایک آرڈیننس کو کابینہ میں منظوری دے کر گورنر کو روانہ کیا تھا تاہم گذشتہ 5 جنوری کو گورنر وجو بھائی والا نے کابینہ کی جانب سے گئو کشی کے خلاف منظور کئے گئے آرڈیننس پر دستخط کردی تھی جس کے بعد یہ آرڈیننس، قانون بن گیا اور ریاست میں گئو کشی پر پابندی عائد ہوگئی۔

First Case has been registered in Karnataka, After passing Anti-cow Slaughtering bill: 2 Canters Seized
کرناٹک: نئے انسداد گئوکشی قانون کے تحت پہلا مقدمہ درج
author img

By

Published : Jan 9, 2021, 8:06 PM IST

ریاست میں انسداد گئوکشی قانون نافذ ہونے کے بعد آج انسداد گئو ذبیحہ قانون کے تحت چکماگلور میں دو مقدمات درج کئے گئے جبکہ پولیس نے غیرقانونی طور پر جانوروں کو منتقل کرنے کے الزام میں دو گاڑیوں کو ضبط کرلیا۔

کرناٹک: نئے انسداد گئوکشی قانون کے تحت پہلا مقدمہ درج

چکماگلور پولیس نے ان دونوں گاڑیوں کو جو سرینگیری کے راستے آرہی تھی کو تانیکوڈا چیک پوسٹ پر ضبط کرلیا جن میں مویشیوں کو غیرقانونی طور پر منتقل کیا جارہا تھا۔

اطلاع کے مطابق بعض ہندو تنظیموں کی اطلاع کے بعد پولیس نے تانیکوڈا چیک پوسٹ پر گاڑی کی تلاشی لی اور دو گاڑیوں کو ضبط کرلیا۔ اس سلسلہ میں دو مقدمات بھی درج کئے گئے۔

چیکنگ کے دوران ایک گاڑی کا ڈرائیو فرار ہونے میں کامیاب رہا تاہم ایک دیگر گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔ اس سلسلہ میں سرینگیری پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا۔

واضح رہے کہ نیا قانون بننے کے بعد کرناٹک میں گائے، بھینس اور اس کی نسل کے دیگر سبھی مویشیوں کے ذبیحہ پر پابندی عائد ہوگی جبکہ پرانے انسداد گئو کشی قانون 1964 کے تحت بیل، بھینس (نر یا مادہ) کو ذبح کرنے کی اجازت تھی۔ اس کے علاوہ اس قانون میں یہ بھی گنجائش رکھی گئی تھی کہ جب گائے دودھ دینا بند کردے تو اس کا بھی ذبیحہ کیا جا سکتا تھا جبکہ نئے قانون کے تحت 50 ہزار تا 10 لاکھ روپے فی جانور جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے اور اس کے علاوہ 2 تا 7 سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.