یادگیر : ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں فلاحی تنظیم رابطہ ملت کمیٹی کی جانب سے اس سال حج کی سعادت حاصل کرنے والے حجاج کرام کے اعزاز میں استقبالیہ جلسے کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر حجاج کرام کو تہنیت پیش کی گئی۔ مقامی باشندوں نے اس تقریب میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
اس موقع پر لائق حسین بادل صدر تنظیم المسلمین بیت المال یادگیر، نائب صدر واحد میاں، عزیز احمد شہنہ سابقہ چیئرمین محکمہ بلدیہ یادگیر، ماہر قلب ڈاکٹر پرویز کاڈلور، غلام جیلانی افغان سابقہ چیئرمین وقف مشاورتی کمیٹی یادگیر مولانا نظام الدین برکاتی خطیب و امام مسجد صدر دروازہ یادگیر نے اس حجاج کرام کہ استقبالیہ میں منعقد اجلاس میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ قرات کلام پاک کے بعد معروف نعت خواں محمد یونس نے نعتیہ کلام پیش کیا۔
صدر رابطہ ملت کمیٹی شاخ یادگیر قاضی امتیاز الدین صدیقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہم حجاج کرام کو تہنیت پیش کرنے کا شرف حاصل کر رہے ہیں ضلع یادگیر کے تمام مرد وہ خواتین حجاج کرام کو اس اجلاس میں دل کی عمیق گہرائیوں سے استقبال کرتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:Jamaat-e-Islami in Bidar بیدر میں جماعت اسلامی کا اہم اجلاس
عزیز احمد شہنہ سابق چیئرمین محکمہ بلدیہ یادگیر نے کہا کہ میں رابطہ ملت کمیٹی کے تمام ذمہ داران کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے حجاج کرام کے اعزاز میں جلسہ استقبالیہ کا اہتمام کیا۔ انسان کے لیے حج ایک سب سے بڑی سوغات ہے۔ اللہ تبارک و تعالی یہ سوغات ہر ایک کے حصے میں نصیب فرمائے آمین۔ اس موقع پر حجاج کرام نے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تبارک و تعالی کا احسان عظیم ہے کہ ہم حج جیسے اہم فریضے کو ادا کرنے میں کامیاب رہے۔ اس جلسہ کی نظامت خادم اظہر نے کی ۔