ETV Bharat / state

زرعی قوانین کے خلاف بنگلورو میں بھی کسانوں کا احتجاج - دارالحکومت دہلی

بنگلورو میں مظاہرہ کر رہے کسان مودی کی قیادت والی بی جے پی حکومت سے کسانوں و زراعت کے متعلق قوانین کو واپس لینے کی مانگ کر رہے ہیں۔

زرعی قوانین کے خلاف بنگلورو میں بھی کسانوں کا احتجاج

author img

By

Published : Dec 1, 2020, 11:42 AM IST

دارالحکومت دہلی میں جاری کسان مظاہرے کی حمایت میں اب کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں بھی کسان سڑک پر آگئے ہیں، یہاں پر بڑی تعداد میں کسانوں نے احتجاج شروع کر دیا ہے اور مودی حکومت کے زرعی قوانین کے خلاف دھرنے پر بیٹھ گئے ہیں۔

بنگلورو میں کسانوں نے مودی کی قیادت والی بی جے پی حکومت سے کسانوں و زراعت کے متعلق قوانین کو واپس لینے کی مانگ کر رہے ہیں۔

زرعی قوانین کے خلاف بنگلورو میں بھی کسانوں کا احتجاج

اس مظاہرے میں نہ صرف کسان ہیں بلکہ ان کی حمایت میں سماجی کارکن بھی آگئے ہیں، احتجاج میں موجود سماجی کارکنان نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے شرعی قوانین میں جو ترمیمات کی گئی ہیں، وہ ہرگز کسانوں کے مفاد میں نہیں ہے بلکہ وہ کارپوریٹ کو فائدہ پہنچانے والے ہیں۔

احتجاجیوں نے مرکزی حکومت کے خلاف زور دار نعرے بازی کی اور دہلی میں کسانوں کے احتجاج کے چلتے پولیس کی جانب سے کسانوں پر مبینہ طور پر ہو رہے ظلم و زیادتی کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

کسانوں کے اس احتجاجی مظاہرہ میں شہر کے متعدد سماجی تنظیموں کے سربراہان نے بھی شرکت کی اور کسانوں کی حمایت کا اعلان کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.