ETV Bharat / state

بنگلورو میں کسانوں کا مظاہرہ - کرابور شنت کمار

کرناٹک کی راجدھانی بنگلورو میں سینکڑوں کسانوں نے پیر کو زمینی اصلاح قانون، زرعی پیداوار کمیٹی (اے پی ایم سی) او ر بجلی قانون کے خلاف مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کسان ریلوے اسٹیشن سے فریڈم پارک میں جمع ہوئے۔

Farmers demonstrate in Bangalore
بنگلورو میں کسانوں کا مظاہرہ
author img

By

Published : Sep 21, 2020, 10:20 PM IST

سماجی کارکن یوگیندر یادو نے بھی مظاہرین کسانوں کی حمایت کی اور ان کے ساتھ مظاہرہ میں شامل ہوئے۔ اس موقع پر یوگیندر یادو نے کہا کہ ریاستی حکومت نے زرعی قانون میں ایک ترمیم کی ہے لیکن یہ قانون نہ صرف ریاست کی زرعی زمین کو تباہ کردے گا اور اس کی ملک کی دیگر ریاستوں کے کسان بھی اس کی مخالفت کررہے ہیں۔

اس موقع پرخواتین کسانوں نے اس قانون کو لانے کے لئے ریاستی حکومت اور ریاست کے وزیر زراعت بی سی پاٹل کی مذمت کی۔

اس مظاہرہ میں ریاست کے گنا پیداوار ایسوسی ایشن کے صدر کرابور شنت کمار اور دیگر لوگوں نے بھی حصہ لیا۔ یہاں پر پانچ سو سے زیادہ مظاہرین نے دھرنا دیا۔ اس دوران ایک مظاہرین کسان بیمار ہوگیا، جسے ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.