ETV Bharat / state

فصلوں کو بچانے کا منفرد طریقہ - کرناٹک کا سووروبہ گاوں

کرناٹک میں ایک کسان نے اپنی فصلوں کو بچانے کے لیے ایک نیا طریقہ نکالا ہے، گاؤں میں اکثر جنگلی سور، بندر و دیگر جنگلی جانور کسانوں کی فصلوں کو تباہ کر دیتے ہیں۔

farmer chananda goda
author img

By

Published : Nov 19, 2019, 12:44 PM IST

Updated : Nov 19, 2019, 1:26 PM IST

کرناٹک کے سووروبہ گاوں میں ایک کسان چندانندا گوڈا نے فصلوں کو جانوروں سے بچانے کے لیے اپنی آواز کے ساتھ ساتھ کتوں کے بھونکنے کی آواز کو ریکارڈ کیا اور اسے ایک مائیکرو چپ میں ڈال کر کھیتوں میں لاؤڈ اسکیپر پر چلانا شروع کیا ہے۔

چندانندا گوڈا کی اس حکمت عملی نے جانوروں کو کھیتوں سے دور رکھا ہوا ہے۔ گاؤں کے کسانون کی طرف سے بندروں و دیگر جانوروں سےاپنی فصلوں کو بچانے کے لیے بہت کوششیں کی گئی تھی لیکں سب ناکام رہیں۔

بلآخر اس کسان نے یہ انوکھا طریقہ نکالا ہے جس سے وہ اپنی فصلیں جانوروں سے بچا رہا ہے۔اس کا یہ طریقہ بالکل انوکھا اور سستا ہے۔

کسان چندا نندہ گوڈا نے بتایا 'ہمارے علاقے میں ہرن، بندر، جنگلی سور ہماری فصلوں کو تباہ کر دیتے ہیں،اندازہ لگائیں تو تقریباً ہماری 30 فیصد فصل جانور تباہ کر دیتے تھے۔ جس کے بعد میں نے یہ طریقہ اختیار کیا، جس سے میں اپنی آواز اور کتوں کے بھونکنے کی آواز ریکارڈ کر کے کھیتوں میں لاؤڈ اسپیکر پر بجاتا ہوں جس سے جانور کھیتون میں نہیں آتے۔

کسان کا کہنا ہے کہ ان کا یہ طریقہ بالکل سستا اور ٹکاو ہے، اس کے ساتھ ساتھ یہ جانوروں کو نقصان نہیں پہنچاتا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں چندانندا گوڈا جیسے بہت سارے لوگ ہیں جنہوں نے اپنی سوچ کے مطابق انوکھی چیزوں کو دنیا کے سامنے لایا ہے ۔ کچھ سال پہلے ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک لائن مین نے بجلی کے کھمبے پر چڑھنے کے لیے ایک چپل بنائی تھی جس کی مدد سے کوئی بھی انسان کھمبے پر چڑھ سکتا ہے۔

Last Updated : Nov 19, 2019, 1:26 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.