ETV Bharat / state

Bidar Betterment Foundation: بیدر بیٹرمنٹ فاؤنڈیشن کے نائب صدر سے خاص گفتگو

author img

By

Published : Apr 8, 2023, 12:18 PM IST

بیدر بیٹرمنٹ فاؤنڈیشن کا قیام عوامی فلاحی کاموں کے لیے عمل میں لایا گیا ہے۔ یہ فاؤنڈیشن صدقات کو جمع کر کے شہر کی ضرورت مند بستیوں میں ملت کے کار خیر کے لیے خرج کرے گا۔ Bidar Betterment Foundation

بیدربیٹرمنٹ فاؤنڈیشن کے نائب صدر سے خاص گفتگو

بیدر: عوامی فلاحی کاموں کے لیے بیدر بیٹرمنٹ فاؤنڈیشن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، جو رابطہ ملت ضلع بیدر کے زیر سرپرستی میں چلایا جا رہا ہے۔ اس فاؤنڈیشن کے نائب صدر رفیق احمد نے ای ٹی وی بھارت سے خاص گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیدر بیٹرمنٹ فاؤنڈیشن سے مساجد کو مرکز بناکر کام کیا جارہا ہے۔ بیدر کے 113 مساجد کو مرکز بنا کر مساجد کے انتظامی کمیٹی کے ایک ذمہ دار کو فاؤنڈیشن کارکن بنا کر ان کے زیرنگرانی تمام کام کیے جائیں گے۔

اس فاؤنڈیشن کے صدر عبدالقدیر شاہین ہیں جب کہ نائب صدر رفیق احمد، سیکرٹری اظہر ہاشمی، خازن طحہ کلیم اللہ کے علاوہ 13 افراد پر ایگزیکٹیو باڈی مشتمل ہے۔ آو صدقہ کو ڈھال بنائیں, اس عنوان سے چھ ہزار گھروں تک اس باکس کو پہنچانے کا ٹارگٹ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر گھر میں روزانہ اس باکس میں گھر کے ذمہ داران اپنا صدقہ جمع کریں گے، جس کو مہینے میں ایک بار ٹرسٹ کے ذمہ داران ان کی موجودگی میں جمع شدہ رقم کو ٹرسٹ کے اکاؤنٹ میں آن لائن جمع کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی جانب سے صدقے کی اس رقم کو شہر کی ضرورت مند بستیوں میں ملت کے کار خیر کے لیے خرچ کیا جائے گا۔ مساجد کو مرکز بنا کر کام کرنے کی وجہ یہی ہے کہ شہر کے مختلف مساجد اور اس کے اطراف و اکناف کے ضرورت مند لوگوں کو ٹرسٹ کے ذریعے مدد پہنچائی جا سکے، مستحق نوجوانوں کو روزگار ،تعلیمی اخراجات ، مستحق لڑکیوں کی شادی بیاہ کا خرچ ، اور دیگر کاموں کے لیے اس ٹرسٹ کے ذریعے انجام دیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:Bhaskar Rao Quits AAP and Joins BJP سابق بنگلور پولیس کمشنر و عآپ رہنما بھاسکر راؤ بی جے پی میں شامل

انہوں نے کہا کہ اس ٹرسٹ میں اپنی مرضی سے خدمت کرنے کے لئے چند نوجوانوں نے حوصلہ دکھایا ہے، جس کے لیے ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ صدقہ ڈھال بن کر حادثوں کو روکتا ہے، اگر ہم ہر روز حسب استطاعت صدقہ نکالیں گے تو اس سے یقینا قوم و ملت کے ان ضرورت مند لوگوں کی ضرورت کو پورا کیا جا سکتا ہے۔ جو آج سماج میں لوگ مختلف مسائل سے دوچار ہیں رفیق احمد نے ان صدقہ باکس کو حاصل کرنے کے لئے اپنے اپنے علاقے کے مساجد کے علاوہ آفس پنسال تعلیم فتح دروازہ روڈ بیدر سے رابطہ قائم کرنے کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.