سنہ 2018 میں کانگریس پارٹی کی حکومت کی جانب سے ریاست بھر میں مختلف پروگرام کا اہتمام بھی کیا گیا۔
لیکن ریاست کی نومنتخب بی جے پی حکومت نے ٹیپو جینتی پر سرکاری پروگرام کا انعقاد کرنے پر روک لگا دی ہے۔
اس ضمن میں کرناٹک مجلس حضرت ٹیپو سلطان کے ریاستی صدر حبیب نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'ریاست کرناٹک میں سیاسی پارٹیاں حضرت ٹیپو سلطان کے یوم پیدائش کے نام پر سیاست کرتے آرہی ہیں۔ ٹیپو سلطان کا تعلق صرف ایک ہی طبقے سے نہیں تھا۔'
انہوں نے کہا کہ 'وزیراعلیٰ یدی یورپا نے جب بی جے پی چھوڑ کر خود کی پارٹی بنائی تھی۔ اس وقت وہ خود ٹیپو جینتی کے پروگرام میں شامل ہوتے تھے۔'