ETV Bharat / state

Haj 2023 حج پوری یکسوئی کے ساتھ ادا کیا جائے - ای ٹی وی بھارت نیوز

ملک بھر میں ان دنوں عازمین حج کے لئے جید علماء کی نگرانی میں حج تربیتی پروگرامس منعقد کیے جارہے ہیں جس میں عازمین حج کو مناسک حج اور حج سے متعلق اہم اور ضروری باتیں بیان کی جاتی ہیں۔ Haj 2023

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jun 6, 2023, 12:05 PM IST

Updated : Jun 6, 2023, 1:09 PM IST

Haj 2023

بیدر: جمعیت اہلحدیث ریاست تلنگانہ کے سابق امیر عبدالرحیم مکی نے حج کے اہم اور ضروری مسائل پر ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حج پر جانے والے تمام مرد و خواتین کو چاہیے کہ وہ حج اور عمرہ سے متعلق منعقد ہونے والے تربیتی کیمپ میں ضرور شرکت کریں، کیوں کہ حج صاحب استطاعت لوگوں کے لیے ایک بار فرض قرار دیا گیا ہے اور حج اور عمرہ سے متعلق عام لوگوں کو معلومات نہیں ہوتیں، اس لیے حج اور عمرہ کو جانے والے احباب کو چاہیے کہ وہ تربیتی پروگراموں میں شرکت کرتے ہوئے اپنی معلومات میں اضافہ کریں اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے طریقے پر حج اور عمرہ کریں، کیونکہ یہ موقع برابر نہیں میسر ہوتا۔

حج پر جانے والے احباب حج کے ایام میں مختلف موقعوں پر فوٹو اتارنا اور ویڈیو کرنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ درست عمل نہیں ہے ایسے مقامات پر جب ہم اللہ اور اس کے رسول کے مقدس مقام پر ہوتے ہیں ایسے موقعوں پر اللہ سے قربت حاصل کرنے کے بجائے دکھاوا اور وقت برباد کرتے ہوئے فوٹو تارنے اور ویڈیو کرنے میں مصروف ہو جاتے ہیں، یہ درست عمل نہیں ہے، اس سے احتیاط برتنا چاہیے۔

مولانا نے مزید کہا کہ دنیا میں اس سے بڑھ کر کوئی مقدس مقام نہیں ہے، باوجود اس کے کہ ہم یہاں آنے کے بعد بھی دنیا کی مختلف رنگینیوں میں اگر کھو جاتے ہیں یا اپنے آپ کو مصروف رکھتے ہیں تو یہ یقینا عبادت میں خلل ہے، جس کے سبب حقیقی معنوں میں ہم سچی اور دل سے عبادت کرنے کے عمل سے محروم رہ جاتے ہیں، اس لیے حج پر جانے والے احباب کو چاہیے کہ جب تک حج بیت اللہ پورا نہیں ہوجاتا تب تک دنیا داری کو دل اور ذہن سے نکال کر صرف اور صرف اللہ کی خوشنودی کے لئے عبادت کریں۔

بغیر محرم کے خواتین کے سفر حج کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ہر سفر کے آداب ہوا کرتے ہیں خصوصاً خواتین کے لیے سفر سے متعلق بہت ساری احکامات موجود ہیں خواتین شوہر بیٹا اور بھائی کے ساتھ حج پر جا سکتی ہیں۔

مزید پڑھیں: تعلیمی انجمن نصرۃ الاسلام نے یک روزہ حج تربیتی پروگرام منعقد کیا

Last Updated : Jun 6, 2023, 1:09 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.