ETV Bharat / state

Karnataka Polls 2023 جے ڈی ایس کے امیدوار سی ایم فیض سے خاص بات چیت - exclusive interview with JDS candidate CM Faiz

ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جے ڈی ایس کے امیدوار سی ایم فیض نے کہا کہ اگر ہمناآباد اسمبلی حلقہ کی عوام مجھے اگر کامیاب کرتی ہے تو میں سب سے پہلے نوجوانوں کے لیے روزگار فراہم کرنے کا کام کروں گا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 29, 2023, 6:32 PM IST

جے ڈی ایس کے امیدوار سی ایم فیض سے خاص بات چیت

بیدر: کرناٹک میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ اس انتخابات کو لیکر تمام سیاسی پارٹیاں ووٹروں اپنی طرٖ راغب کرنے کے لیے طرح طرح کے اعلان کر رہے ہیں۔ وہیں لوگوں کی یہ شکایت ہوتی ہے کہ سیاست میں تعلیم یافتہ اور نوجوان نہیں آتے لیکن یہ شکایت اس وقت دور ہوئی، جب جنتادل سیکولر پارٹی نے بیدر ضلع کے تعلقہ
ہمنا آباد اسمبلی حلقے کے لیے ایک تعلیم یافتہ اور نوجوان کو ٹکٹ دیا۔ جے ڈی ایس نے ضلع بیدر کے تعلقہ ہمنا آباد سے سی ایم فیض کچ امیدوار بنایا ہے۔ ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سی ایم فیض نے کہا کہ سیاست میں آنے کا واحد مقصد یہ ہے کہ لوگوں کی خدمت کر سکوں۔'

انہوں نے کہا، 'جب میں نے بیدر ضلع کے تعلقہ ہمنا آباد کا سروے کیا تو دیکھا کہ یہاں پر بہت سارے مسائل ہیں۔ تعلیم صحت اور روزگار یہاں کا اہم مسئلہ ہے، میں جنتادل سیکولر پارٹی کے تمام ذمہ داران کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں مجھے ہمنا آباد اسمبلی حلقے کا امیدوار بنایا اور یہاں کے عوام کی خدمت کرنے کا موقع دیا۔' انہوں نے کہا کہ 'میری سیاسی اننگ کی شروعات اسی حلقہ سے ہو رہی ہے میں اس حلقے کا انتخاب کر کے خوش ہوں۔'
ہر شعبے میں نوجوانوں کی کافی اہمیت ہوتی ہے، مگر جب یہ نوجوان بے روزگار ہوں تو علاقے یا ملک کی ترقی کیسے ممکن ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمناآباد اسمبلی حلقہ کی عوام مجھے اگر کامیاب کرتی ہے تو میں سب سے پہلے نوجوانوں کے لیے روزگار فراہم کرنے کا کام کروں گا۔ اس کے علاوہ اس حلقے کے عوام کو پینے کے پانی کی کافی دشواری ہے۔ روزگار تعلیم صحت اور پینے کا پانی ان ضروری اور اہم مسائل کو سب سے پہلے حل کرنے کی کوشش کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ آٹھ مہینے سے یہاں ہوں میں نے دیکھا ہے کہ ہمناآباد اسمبلی حلقہ کے کئی گاؤں میں پینے کے پانی کا مسئلہ ہے۔ پندرہ سالوں سے سیاسی اقتدار پر قائم رہنے والے رہنماؤں نے یہاں کی عوام کے لیے کچھ بھی ترقیاتی کام نہیں کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے دیہاتوں کا سروے کرنے کے بعد میری یہ دلی خواہش ہے کہ میری سیاست اسی حلقے سے شروع ہو اور میں ان پسماندہ حلقہ میں رہنے والے عوام کے مسائل کو حل کروں۔ انہوں نے ہمنا آباد کی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس علاقے کی ترقی کے لیے ایک بار خدمت کا موقع دیں۔

یہ بھی پڑھیں: Stay on 2b Reservation مسلم رزرویشن کی منسوخی پر سپریم کورٹ کا اسٹے، کرناٹک کانگریس اور ماہر تعلیم نے خیر مقدم کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.