ETV Bharat / state

Karnataka Assembly Election جنتادل سیکولر پارٹی عوام اور غریبوں کی پارٹی، سنجے کمار واڈیکر - Janata Dal Secular is party of people and poor

جنتادل سیکولر پارٹی کے امیدوار سنجے کمار واڈیکر نے کہا کہ جنتادل سیکولر پارٹی عوامی اور غریبوں کی پارٹی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں مقامی باشندہ ہوں اور مقامی مسائل حل کرنے اور عوام کی امیدوں پر کھرا اترنے کی کوشش کروں گا۔ Karnataka Assembly Election

سنجے کمار سے خصوصی گفتگو
سنجے کمار سے خصوصی گفتگو
author img

By

Published : May 8, 2023, 4:40 PM IST

جنتادل سیکولر پارٹی عوام اور غریبوں کی پارٹی ہے

بیدر: ضلع کے تعلقہ بسوا کلیان اسمبلی حلقے کے جنتادل سیکولر پارٹی کے امیدوار سنجے کمار واڈیکر نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات کرتے ہوئے کہا کہ میں یہاں کا مقامی باشندہ ہوں۔ میرے والد بسواکلیان میں لاری ڈرائیور تھے۔ میں بہت ہی غریب خاندان سے تعلق رکھتا ہوں۔ بیس برسوں تک میں نے بسواکلیان میں عوامی خدمت کی ہے۔ ایک تعلیم یافتہ ہوں۔ میں نے سرکاری افسر کے طور پر بھی 25 سال خدمت انجام دی ہے۔ میں نے اپنے علاقے بسواکلیان کی ترقی کے لیے سیاست میں قدم رکھا ہوں۔ عوام کی خدمت ہی میرے سیاست میں آنے کا واحد مقصد ہے۔
جنتادل سیکولر پارٹی میں شمولیت کے سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ ایک عوامی اور کسانوں کی غریبوں کی پارٹی ہے۔ باقی کے دو قومی پارٹیاں پیسے والوں کے لیے ہیں۔ ان پارٹیوں میں غریب لوگوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بسواکلیان کے موجودہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی نے شہر میں کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا ہے جس کی وجہ سے یہاں کے عوام کو کافی مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ موجودہ رکن اسمبلی صرف ذات پات کی سیاست کر رہے ہیں۔ ایک دوسرے کے مذہب کا نام لے کر ایک دوسرے سے نفرت پھیلانے کی سیاست کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

اگر وہ بسواکلیان کے رکن اسمبلی منتخب ہوتے ہیں تو کیا کچھ ترقیاتی کام کریں گے؟ اس سوال پر انہوں نے کہا کہ میں سب سے پہلے تمام طبقات کے لیے سماجی انصاف کے لیے کام کروں گا۔ اس کے ساتھ ساتھ بے روزگاری یہاں کا اہم مسئلہ ہے۔ اس مسئلے کے حل کے لیے یہاں کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے چھوٹی صنعت قائم کی جائے گی۔ انہوں نے بسواکلیان کی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مقامی آدمی کو ووٹ دے کر کامیاب کریں تاکہ آپ کے بنیادی مسائل کو وہ سمجھ سکے اور اس کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کر سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.