ETV Bharat / state

Karnataka Assembly Election عام آدمی پارٹی کے امیدوار سے خصوصی انٹرویو - Exclusive interview with Aam Aadmi Party candidate

کرناٹک کے بیدر جنوب اسمبلی حلقہ سے عام آدمی پارٹی کے امیدوار محمد نسیم الدین پٹیل نے کہا کہ میں اگر جنوب اسمبلی حلقہ سے کامیاب ہوتا ہوں تو سب سے پہلے میں اس حلقہ کے لیے روزگار، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں خدمت کرنا چاہوں گا۔

Aam Aadmi Party candidate Mohammad Naseemuddin Patel

author img

By

Published : Apr 2, 2023, 2:32 PM IST

عام آدمی پارٹی کے امیدوار محمد نسیم الدین پٹیل نے ای ٹی وی بھارت سے اسمبلی انتخابات 2023 کو لے کر خاص بات چیت کی

بیدر: بیدر ساؤتھ کے عام آدمی پارٹی کے امیدوار محمد نسیم الدین پٹیل نے ای ٹی وی بھارت سے اسمبلی انتخابات 2023 سے متعلق خاص بات چیت کی۔ اس موقعے پر انہوں نے کہا کہ میں نے جنتادل سیکولر پارٹی چھوڑی ہے جس کی اصل وجہ مقامی قائدین کی عدم دلچسپی ہے اور جہاں تک میرا عام آدمی پارٹی میں شمولیت اختیار کرنا ہے تو میں عام آدمی پارٹی کے جانب سے کیے جانے والے عوامی کاموں سے متاثر ہوا جس کی وجہ سے میں نے عام آدمی پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیدر ساؤتھ میں کئی ایسے کام ہیں اور کچھ کیے جانا باقی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیدر جنوب اسمبلی حلقہ میں میں روزگار تعلیم اور صحت جیسے مسائل کو پوری طرح سے نظر انداز کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ اگر میں اس حلقہ سے کامیاب ہوتا ہوں تو سب سے پہلے میں اس حلقہ کے عوام کے لیے روزگار صحت اور تعلیم کے شعبے میں خدمت کرنا چاہوں گا۔ مہراج الدین پٹیل شکر کارخانہ مناکھلی میں کئی برسوں سے میں نہایت کامیابی کے ساتھ چلا رہا ہوں۔ الحمدللہ دو ہزار لوگوں کو روزگار دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کسانوں کے مختلف مسائل کو حل کرنے کے لیے بھی میں کئی برسوں سے خدمت کر رہا ہوں۔ اس کے علاوہ پنچایت کے شعبے سے بھی میں نے کئی عوامی فلاحی کام کیے ہیں۔ جو بیدر کی عوام اچھی طرح جانتی ہے۔ بیدر ساؤتھ کی عوام چاہتی ہے کہ میں اس علاقے کے لیے کام کروں۔

انہوں نے کہا کہ تمام مذاہب کے لوگ عام آدمی پارٹی کے جانب سے کیے جانے والے ترقیاتی اور عوامی فلاحی کاموں سے متاثر ہیں اور مجھے امید ہے کہ عام آدمی پارٹی کے جانب سے جو سہولیات دہلی اور پنجاب میں دی جارہی ہیں وہ یقیناً ریاست کرناٹک اور اس کے اضلاع میں بھی دیے جائیں گے۔ عام آدمی پارٹی کے ذمہ دار کیجریوال کی ریاست کرناٹک میں آمد سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ممکن ہے اس ماہ کے آخری ہفتے میں کیجریوال کا دورہ ہو۔ لیکن دورہ ابھی پوری طرح فائنل نہیں ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.