ETV Bharat / state

Muslim Educational Backwardness: مسلمانوں کی معاشی و تعلیمی پسماندگی کو دور کرنے کےلیے تنظیم کا قیام - مسلمانوں کی معاشی تعلیمی پسماندگی کو دور کرنے تنظیم کا قیام

الائنز فار اکانومک اینڈ ایجوکیشنل ڈیویلپمینٹ فار انڈرپریویلج کے قیام کا مقصد بھارت کے مسلمانوں کو ترقی کی راہ پرگامزن کرنا بتایا گیا ہے۔ Economic and Educational Backwardness of Muslims

مسلمانوں کی معاشی تعلیمی پسماندگی کو دور کرنے تنظیم کا قیام

author img

By

Published : Jul 8, 2022, 11:52 AM IST

ملک میں پھیلی معاشی و تعلیمی پسماندگی، خاص طور پر ملت اسلامیہ کے پچھڑے پن کو دور کرنے و کلی اعتبار سے ارتقاء کی غرض سے ملک بھر کی کئی اہم شخصیات کی جانب سے قومی سطح پر ایک ادارہ بنام "الائنز فار اکانومک اینڈ ایجوکیشنل ڈیویلپمینٹ فار انڈرپریویلج" کا قیام کیا گیا۔ Economic and Educational Backwardness of Muslims

مسلمانوں کی معاشی تعلیمی پسماندگی کو دور کرنے تنظیم کا قیام

مذکورہ تنظیم کے قیام کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے گورننگ کونسل کے رکن عبد السبحان نے بتایا کہ ملک کے چوٹی کے دانشوران نے اس فکر کے ساتھ کہ مسلمانوں کو کلی اعتبار سے معاشی و تعلیمی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی غرض سے اس کا قیام عمل میں آیا ہے۔

واضح رہے کہ "الائنز فار اکانومک اینڈ ایجوکیشنل ڈیویلپمینٹ فار انڈرپریویلج" کی بنیاد رکھنے والوں میں سابق چیف الیکشن کمشنر ڈاکٹر ایس وائی قریشی، سابق لیفٹیننٹ گورنر دہلی نجیب جنگ، سابق لیفٹننٹ جنرل ضمیر الدین شاہ، اخبار نئی دنیا کے سابق ایڈیٹر شاہد صدیقی جیسی کئی اہم شخصیات شامل ہیں۔

عبد السبحان نے بتایا کہ یہ تنظیم قومی سطح پر ملک بھر کے تعلیمی اداروں کے لئے ایک کانفیڈریشن کا کام کرے گی اور انہیں ہر اعتبار سے تقویت دینے کا کام کرے گی۔ عبد السبحان نے بتایا کہ ادارے کے ملک بھر میں ریاستی چیپٹرز کا قیام کیا جائے گا تاکہ اس کے اغراض و مقاصد کو زمینی سطح پر نافذ کیا جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.