ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کی مسجد رحمانیہ میں امام مولوی بدیع الزمان نے کہا ہے کہ سماج میں خاص طور پر مسلم طبقے میں تعلیم کے سلسلے میں والدین غیر سنجیدہ ہوتے ہیں اور جہاں پر والدین اپنے بچوں کو عصری تعلیم دلانے کے لیے رات دن ایک کرتے ہیں وہیں دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کو فراموش کر دیتے ہیں۔ جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ بچوں میں پہلے اخلاقیات ختم ہو جاتی ہیں۔
مولوی بدیع الزمان کہا 'مسجد رحمانیہ میں شام پانچ بجے سے آٹھ بجے تک بچوں کو دینی تعلیم دی جا رہی ہے۔ یہ وہ بچے ہیں جو عصری تعلیم مختلف اسکولوں میں حاصل کرتے ہیں مگر شام میں ہر روز دو گھنٹے دینی تعلیم کے لئے یہاں آتے ہیں۔
انھوں نے والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہا 'ولدین اپنے بچوں کو کو کوئی بھی زبان کی تعلیم دے رہے ہوں یا کسی بھی اسکول میں پڑھا رہے ہوں، مگر اپنے بچوں کو عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی دلوائیں تاکہ انہیں مکمل دینی تعلیم حاصل ہو سکے اور ان کی زندگیوں میں اسلامی کلچر آئے'۔
یہ بھی پڑھیے
گجرات: کیا شوہر کے موبائل سے کھلیں گے عائشہ کی خود کشی کے راز؟
مولوی بدیع الزمان نے کہا کہ دینی تعلیم حاصل کرانے کیلئے اپنے محلہ جات میں موجود دینی مدارس اور مساجد میں بچوں کا داخلہ کروائیں۔