کرناٹک یونین آف ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن ایک ریاستی تنظیم ہے جس میں مختلف زبانوں کے صحافیوں، ایڈیٹر، فوٹوگرافر احباب جڑے ہوتے ہیں۔
تین سال میں اس کے ایک بار انتخابات ہوتے ہیں۔ ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں بھی کرناٹکا یونین آف ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن شاخ یادگیر کے انتخابات کیلئے سرگرمیاں شروع ہوگئی ہیں۔ karnataka working journalists union Election
ملکارجن الیکشن آفیسر نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ یادگیر ضلع میں جملہ 86 وٹرس ہیں۔ ان میں سے مسلسل چار سال سے ممبر ہونے اور ایگزیکٹیو کمیٹی کا ممبر ہونے والے ہی اس انتخابات میں حصہ لے سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 47 ایسے شخص ہیں جو امیدوار کے طور پر حصہ لے سکتے ہیں۔ یادگیر کے لیے ایک صدر ایک جنرل سیکرٹری ایک خازن کا پوسٹ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Gulzar Ahmad Zargar Elected President: گلزار احمد زرگر دوبارہ صدر منتخب
ان عہدوں کے لیے مقامی امیدوار کا ہونا شرط اولین ہےاس کے علاوہ 3 نائب صدر، سیکرٹری تین، کونسل ممبر ایک اور 16 ایکٹیو کمیٹی ممبر کے لئے انتخابات کے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گیارہ فروری سے پرچہ داخل کرنے کی شروعات ہوئی ہے اب تک ایک صدر ،ایک سیکرٹری اور تین ایگزیکٹو کمیٹی ممبر کے لیے پرچے داخل کئے گئے ہیں۔
صدر کے عہدے کے لیے سابق صدر آندودھر نے پرچہ داخل کیا ہے۔ 14 فروری پرچہ داخل کرنے کی آخری تاریخ ہوگی16 فروری کو جانچ ہوگی اور 19 فروری کو پرچہ واپس لینے کی آخری تاریخ ہوگی27 فروری کو انتخابات ہوں گے جو صبح دس بجے سے دوپہر تین بجے تک ووٹ ڈالے جائیں گے اور 27 فروری کو ہی شام تک نتائج آئیں گے۔