ETV Bharat / state

بھارت میں انتخابی نظام کو بہتر بنایا جائے اور بدعنوانی پر قابو پایا جائے، رمیش آر دوترگی

بھارت میں انتخابی نظام کو بہتر بنانے کے لیے اور بدعنوانی پر قابو پانے کے لیے ملک بچاؤ کا نعرہ دیتے ہوئے رمیش آر دوترگی نامی شخص کا گلبرگہ میں خاموش ستیہ گرہ کا 91واں دن ہے۔ Election system in India should be improved

http://10.10.50.70:6060/reg-lowres/22-November-2023/kaur1001_22112023210931_2211f_1700667571_459.jpeg
انتخابی نظام کو بہتر بنانے اور بدعنوانی پر قابو پانے کے لئے خاموش ستیہ گرہ کا 91واں دن
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 23, 2023, 4:55 PM IST

بھارت میں انتخابی نظام کو بہتر بنایا جائے اور بدعنوانی پر قابو پایا جائے: رمیش آر دوترگی

گلبرگہ: ملک میں انتخابی نظام کو بہتر بنانے اور بدعنوانی پر قابو پانے ملک بچاؤ کا مطالبہ کر تے ہوئے ریاست کرناٹک گلبرگہ شہر میں سٹی کارپوریشن کے قریب مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے سامنے پچھلے 91 دنوں سے رمیش آر دوترگی خاموش ستیہ گرہ، مون ستیہ پر بیٹھے ہوئے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس خاموش ستیہ گرہ پر بیٹھنے کا مقصد ملک میں انتخابی نظام کو بہتر بنانے اور بدعنوانی پر قابو پا نے کی سخت ضرورت ہے۔ اس لیے وہ 19 اگست 2023 سے یہاں پر خاموش ستیہ گرہ پر بیٹھے ہوئے ہیں۔ انھوں نے گلبرگہ ضلع کمشنر کے ذریعہ بھارتی الیکشن کمیشن کو میمورنڈم پیش کرکے مطالبہ کیا ہے۔ انتخابات کے دوران گرام پنچایت، اسمبلی سے لیکر پارلیمنٹ انتخابات تک کروڑوں روپے خرچ کرکے سیاسی لیڈران انتخابات میں کامیابی حاصل کر رہے ہیں۔ جس سے ایک اچھے اور سچھے لیڈر کو سیاست میں آنے کا موقع فراہم نہیں ہو پارہا ہے۔ جس سے بلاوجہ انتخابات کے اخراجات اور سیاسی پارٹیوں کے اخراجات بڑھتے جارہے ہیں۔ اس سے ملک میں بدعنوانی کا بازار گرم ہوتا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

طلبا و طالبات میں اردو زبان و ادب کا شوق پیدا کرنے کیلئے انجمن ترقی اردو گلبرگہ کا پروگرام

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر نے ملک میں تمام کو برابر کا حق دیا ہے۔ یہ ملک ایک جمہوری ملک ہے۔ آج لیڈران اپنے مقصد کو پورا کرنے کے لیے عین کے خلاف کام کر رہے ہیں۔ ملک کے انتخابی نظام کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ عوام کے ووٹ حاصل کرنے کے لیے شراب اور رقم تقسیم کر کے اپنے سیاسی مقصد کو پورا کر رہے ہیں۔ اب ملک میں مختلف جگہوں پر اسمبلی انتحابات ہونے والے ہیں۔ اس لیے ضرورت ہے کہ بھارتی الیکشن کمیشن انتخابات میں شراب، رقم اور دیگر چیزوں کو عوام میں تقسیم کر نے والوں پر سخت قانونی کارروائی کریں اور انتخابات میں لیڈران کو ڈور ٹو ڈور چناؤ پرچار کرنے کا زیادہ تک وقت نہ دیں۔ انتخابات کے نظریہ کے بارے میں سنجیدگی سے غور کر نے اور انتخابی نظام کو بہتر بنانے کے لیے سختی سے کام کر نے کا مطالبہ کر تے ہوئے اپنے 91ویں دن خاموش ستیہ گرہ کو جاری رکھا ہے۔ کہ جب تک انتخابی کمیشن ان کے مطالبات کو پورا نہیں کرے گا تب تک وہ اپنے خاموش ستیہ گرہ کو جاری رکھیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.