بیدر: ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں جنتادل سیکولر پارٹی کو زمینی سطح پر مضبوط کرنے کے لیے ضلع کے تین تعلقہ جات میں تعلقہ صدر کے نامزدگی عمل میں آئی۔ جے ڈی ایس پارٹی کے نئے تعلقہ صدور میں اوراد تعلقہ صدر تانا جی، بھالکی تعلقہ صدر ملکارجن، بسوا کلیان تعلقہ صدر ارشد علی کو تعلقلہ صدر کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ سابق وزیر، جے ڈی ایس کور کمیٹی کے صدر، بیدر جنوب اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے بنڈپا قاسم پور اور جے ڈی ایس کے ضلع صدر رمیش پاٹل نے نو نامزد تعلقہ صدور کو آرڈر لیٹر دے کر انہیں مبارکباد دی۔ Election of JDS New taluk President in Karnataka
یہ بھی پڑھیں:
- Interview With CM Ibrahim مرکزی سطح پر نریندر مودی کو اقتدار سے ہٹانے کی کوششیں شروع، سی ایم ابراہیم
بیدر جنوب اسمبلی حلقہ کے قاسم پور گاؤں میں ایم ایل اے بنڈپا قاسم پور کی رہائش گاہ پر تین تعلقہ جات کے جے ڈی ایس کے نئے مقرر کردہ صدروں کا استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے ایم ایل اے بندپا قاسم پور نے کہا کہ جے ڈی ایس پارٹی کو زمینی سطح سے مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ نومنتخب صدر پارٹی کی تنظیم سازی اور مضبوطی پر زور دیں۔ پارٹی کو اپنے اپنے حلقوں میں مضبوط کیا جائے۔ جے ڈی ایس پارٹی کے مشن کے بارے میں سب کو آگاہ کرنے کا کام کیا جائے۔ پارٹی کے قومی صدر، ریاستی صدر اور ضلع صدر کی رہنمائی میں کام کیا جائے۔ آنے والے انتخابات میں پارٹی کو اقتدار میں لانے کے لیے کام کرنا ہے۔ اس کے لیے سب کو کوشش کرنی چاہیے۔
ایم ایل اے بنڈپا قاسم پور نے نئے عہدیداروں سے کہا کہ اگلے انتخابات میں پارٹی کو اقتدار میں لانے کے لئے سب کو مل کر کام کرنا چاہئے۔ جے ڈی ایس پارٹی کے ضلع صدر رمیش پاٹل نے کہا کہ پارٹی کے سبھی لیڈروں نے بات چیت کرکے نئے تعلقہ صدر کا انتخاب کیا ہے۔ پارٹی کی تنظیم سازی نئے عہدیداروں کی اولین ترجیح ہو گی۔ سب کو اس کے لیے کام کرنا چاہیے۔ بیدر ضلع میں پارٹی کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ آئیے ہم اپنی پارٹی کے اقتدار میں رہتے ہوئے ہر گاؤں میں عوام کے حق میں کیے گئے کاموں کی معلومات دیں۔ انہوں نے کہا کہ آئیے آنے والے دنوں میں پارٹی کو اقتدار میں لانے کے لیے کام کریں۔ اس موقع پر جے ڈی ایس پارٹی قائدین اسدالدین، شیو پترا، بساوناپا نیلگے، سری نواس ریڈی نارائن پور، سنجو کمار ، اسماعیل، دھنراج راجولے، گوتم کامبلے، ونود، سلیم، راج کمار، دیودت، راجکماری اور دیگر موجود تھے۔