ETV Bharat / state

Karnataka Assembly Election ہیبال اسمبلی حلقے سے جے ڈی ایس کے سید موحد الطاف نے پرچہ نامزدگی داخل کیا - جنتا دل سیکولر پارٹی کے امیدواروں

دارالحکومت بنگلورو کے ہیبال اسمبلی حلقے سے جے ڈی ایس کے امیدوار سید موحد الطاف نےاپنے حامیوں کے ساتھ پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے لئے ضلع انتظامیہ دفتر پہنچے۔پرچہ نامزدگی کے دوران جے ڈی ایس کے حامیوں نے اپنے امیدوار کی حمایت میں نعرہ بازی بھی۔

حلقے سے جے ڈی ایس کے سید موحد الطاف پرچہ نامزدگی داخل کیا

author img

By

Published : Apr 19, 2023, 5:00 PM IST

Updated : Apr 20, 2023, 1:50 PM IST

حلقے سے جے ڈی ایس کے سید موحد الطاف پرچہ نامزدگی داخل کیا

بنگلورو:کرناٹک اسمبلی انتخابات 2023 کے مدنظر ریاست کے تمام اضلاع میں سیاسی گہماگہمی عروج پر پہنچ چکی ہے۔ جنتا دل سیکولر پارٹی کے امیدواروں کی جانب سے پرچہ نامزدگی کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی درمیان دارالحکومت بنگلورو کے ہیبال اسمبلی حلقے سے جے ڈی ایس کے امیدوار سید موحد الطاف نےاپنے حامیوں کے ساتھ پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے لئے ضلع انتظامیہ دفتر پہنچے۔ اس موقع پر سید موحید الطاف نے کہا کہ کانگریس و بی جے پی حلقے کے ترقیاتی کام کرنے میں پوری طرح سے ناکام ہوچکی ہیں۔

حلقے کے باشندے دونوں پارٹیوں سے مایوس ہوچکے ہیں۔ لہٰذا اس بار جے ڈی ایس پارٹی اس حلقے سے عوام دوست امیدوار کو انتخابی میدان میں اتارا ہے۔امید کرتے ہیں کہ ؛لوگ ان کی حمایت کریں گے۔ بنگلور کے ہیبال اسمبلی حلقے میں کم و بیش 80 ہزار مسلم ووٹرز ہیں جو کہ انتخابات میں فیصلہ کن ہوتے ہیں اور اسی بنیاد پر جے ڈی ایس نے یہاں پر مسلم امیدوار کو ٹکٹ دی ہے۔ہیبال حلقے میں موجودہ ایم ایل اے کانگریس سے ہے جو کہ غیر مسلم ہے۔ کانگریس نے 2008 و 2013 میں اس حلقے سے سابق مرکزی وزیر سی کے جعفر شریف کے بیٹے رحمان شریف کو مسلم امیدوار کی حیثیت سے میدان میں اتارا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں:Karnataka Assembly Election 2023 بی جے پی کرناٹک میں لنگایت قیادت کو کمزور کرکے برہمن قیادت کو فروغ دینا چاہتی ہے، ویلفیئر پارٹی

ہیبال حلقے سے 2013 کے اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے کامیابی درج کی تھی جب کہ 2018 میں کانگریس یہاں سے کامیاب رہی۔پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد ہی سید موحید الطاف نے کہا کہ ہیبال حلقے میں کانگریس و بھارتیہ جنتا پارٹی دونوں ہی نے راج کیا، لیکن انہوں نے کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا۔انہوں نے عوام کو بے وقوف بنایا ہے۔

Last Updated : Apr 20, 2023, 1:50 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.