یہ جلسہ انتظامی کمیٹی مسجد آثار شریف کی جانب سے منعقد کیا گیا۔
اس جلسے کی صدارت مسجد آثار شریف کے صدر عبدالسلیم نے فرمائی ۔
جلسے کا آغاز مولانا شفیق احمد کی قرآت کلام پاک سے ہوا۔
جب کہ محمد یونس نے نعت پاک کا نذرانہ پیش کیا۔
اس موقع پر انتظامی کمیٹی مسجد آثار شریف کی جانب سے تمام علمائے کرام اور مہمانوں کو تہنیت پیش کی گئی۔
اس موقع پر مولانا صدر الہدیٰ، مولانا قاری عبدالسلیم قادری خطیب و امام مسجد حقانی، مولانا نظام الدین برکاتی خطیب و امام مسجد صدر دروازہ، مولانا افروز خان، مولانا صادق نظامی خطیب و امام مسجد چوک یادگیر نے مہمان مقرر کے طور پر شرکت کی۔
مزید پڑھیں:بنگلور میں عید میلاد نبی کے موقع پر پودے لگانے کی مہم
جب کہ منصور احمد افغان صدر قدیم عید گاہ کمیٹی یادگیر، محمد صادق احمد صدر تنظیم ہمدردانہ قوم، اسرار احمد، قاضی فضل الدین صدیقی صدر قاضی یادگیر، برہان الدین اظہر صدر تحفظ ختم نبوت، خواجہ معین الدین بندہ نوازی، عبدالسلیم گوگی سابق صدر بیت المال ودیگر نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔