عید میلاد النبی کے موقع پر ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں گلی، کوچوں، چوک چوراہوں اور گھروں کو بھی انتہائی خوبصورت اور دیدہ زیب برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔
گلبرگہ کے مسلم چوک، سنگتراش واڑی، رینگ روڈ، پر عید میلاد النبی کے موقع پر سجاوٹ دیکھنے کے لیے عوام کثیر تعداد میں ان جگہوں کا رخ کرتی ہے۔
نمائندہ ای ٹی وی بھارت کو سنگتراش واڑی کے نوجوان نے بتایا کہ ہرسال سنگتراش واڑی کے نوجوان مل کر ماہ ربیع الاول سے دو مہینے قبل ہی اس کام کو شروع کر دیتے ہیں۔ یہاں کے نوجوان گزشتہ بارہ سال سجاوٹ کرتے آرہے ہیں۔ یہاں کئی ماڈلس، پانی کے فوارے. جھومر بنائے گئے ہیں۔ اس برس سجاوٹ دیکھنے والوں کو موجودہ حالات کے پیش نظر ماسک لگانے اور فاصلہ بنائے رکھنے کی اپیل کی گئی ہے۔