بنگلورو: کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں واقع مسجد طحہ میں ایک خصوصی اجلاس کا اہتمام کیا جہاں پر کرناٹک وقف بورڈ کے چیئرمین اور سابق وزیر روشن بیگ نے مہمانان خصوصی کے طور پر شرکت کی اور گذشتہ برسوں میں ادارے نے کی ترقیاتی کاموں کی خوب سراہنا کی۔ اس موقعے پر مسجد کے احاطے میں آر روشن بیگ کے ہاتھوں لائبریری کا افتتاح عمل میں آیا۔ ساتھ ہی طحہ قبرستان کا بھی دورہ کیا گیا جہاں پر تعمیراتی کام کا آغاز کیا گیا۔
اس موقعے پر وقف بورڈ کے چیئرمین شافی سعدی نے کہا کہ مسجد طحہ کی کمیٹی کی جانب سے نہ صرف مسجد بلکہ قبرستان کے قیام کے سلسلے میں کی گئ انتھک محنت و جدوجہد بلا شبہ مثالی ہے اور دیگر تمامی اوقافی اداروں کے لئے مشعل راہ ہے۔ اس موقع پر مسجد طحہ و قبرستان کمیٹی کے صدر سمیع اللہ خان نے روشن بیگ، ڈاکٹر اشوتھ نارائن و ایس. آر. وشوناتھ کا شکریہ ادا کیا کہ طحہ قبرستان کے قیام میں آئی مشکلات کو دور کرنے میں ان کی مدد و بر وقت مداخلت اہم رہی۔
یہ بھی پڑھیں:Wisdom Exhibition بیدر میں وزڈم اڑا ن نمائش کا افتتاح
سمیع اللہ خان نے بتایا کہ طحہ قبرستان کی دیواروں کی تعمیر کے لئے کرناٹک وقف بورڈ کی جانب سے 5 لاکھ روپے جاری کئے گئے ہیں تاہم انہوں نے دوست احباب سے قرض لیکر اس کام شروع کیا گیاہے۔ واضح رہے کہ مسجد طحہ کمیٹی کی جناب سے ہر سال بلا ناغہ ریپبلک ڈے و انڈیپنڈینس ڈے بڑے کوش و جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے ۔ مختلف مذاہب کے ماننے والوں کے ساتھ مختلف پروگرامس کا انعقاد کیا جاتا ہے تاکہ قومی یکجہتی کو قائم رکھا جاسکے ۔ آپس میں پیار و محبت کو فروغ کیا جاسکے۔ اس موقعے پر مسجد طحہ کمیٹی کے ذمہ داران کے علاوہ طحہ بیت المال کمیٹی کے آفس بئیررز حاجی نذیر صاب، امیر، چاند، فیاض خان، ذاکر اور خصوصی مدعو دستگیر، شبیر، ناصر، سلیم بھی موجود رہے۔