ETV Bharat / state

'قربانی کی نمائش سے پرہیز کریں'

یادگیر کے شاہ علی مرزا مسجد کے امام مولانا مفتی سمیع الدین قاسمی نے قربانی کے تعلق سے واضح لفظوں میں کہا کہ قربانی ایک اہم فریضہ ہے اور اسے نمود و نمائش سے پاک رکھا جانا چاہیے۔

'قربانی کی نمائش نہ کریں'
'قربانی کی نمائش نہ کریں'
author img

By

Published : Jul 25, 2020, 7:18 AM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع یاد گیر میں شاہ علی مرزا مسجد کے امام مولانا مفتی سمیع الدین قاسمی نے ای ٹی وی بھارت سے بات طیت کرتے ہوئے کہا کہ 'قربانی ایک واجب عمل ہے، اس عمل کا کوئی متبادل نہیں ہے۔ قربانی کرنا ہر صاحب نصاب پر ضروری ہے'۔

مولانا مفتی سمیع الدین قاسمی نے کہا کہ 'قربانی ہمارے آبا حضرت ابراہیم کی سنت ہے، اللہ کے آخری رسول نے بھی تاحیات قربانی کی اور مسلمانوں کو قربانی کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں بکروں کی قربانی زیادہ موزوں ہے'۔

'قربانی کی نمائش نہ کریں'

مفتی سمیع الدین قاسمی نے کہا کہ 'قربانی کو خاموشی کے ساتھ ادا کریں۔ اکثر نوجوان قربانی کے جانور کے ذبح کرنے کی فوٹوز واٹس ایپ اور فیس بک پر ڈالتے ہیں جو غیر اخلاقی عمل ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ 'قربانی کی نمائش نہ کریں'۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلور چڑیاگھر کے گوشت خور جانور فطری غذا سے محروم

انہوں نے مزید کہا کہ 'ہر وہ کام جس میں نمائش کا عنصر ہوتا ہے اللہ کو سخت ناپسند ہے۔ اس لیے اپنی زندگی کا ہر کام اور ہر عمل شرعی طور پر کریں تاکہ اللہ کی رضامندی حاصل ہو اور ہمیں دنیا اور آخرت میں کامیابی نصیب ہو'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.