بنگلور:ریاست کرناٹک کے وزیر تعلیم بی سی ناگیش نے پیر کو کہا کہ ویویکا منصوبے کے تحت ریاست بھر میں قریب8000کلاسیزکو بھگوا رنگ میں رنگا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ اس منصوبے کا نام سوامی ویویکانند کے نام پر رکھا گیا ہے،جو ہمیشہ بھگوا لباس پہنتے تھے اور یہ رنگ طالبات کو ترقی اور اختراعات کے لئے مہمیز کرے گا۔Discussion On Education Policy In Schools In Karnataka
مسٹر ناگیش نے کہا، ”بھگوا رنگ ہے یا نہیں؟ اگر معمار کہتا ہے کہ ہم کیسر کے ساتھ پینٹ کر سکتے ہیں تو ہم آگے بڑھیں گے۔ یہ ان پر چھوڑ دیا گیاہے۔ حکومت اس بات پر دخل اندازی نہیں کرے گی کہ رنگ کیا ہونا چاہئے۔ دروازے،کھڑکیاں اور سیڑھیاں کیسی ہونی چاہئے۔ ہم اسے آرکیٹیک کی اسکیم کے مطابق کریں گے۔“
اس اسکیم کی اپوزیشن، خاص کر کانگریس کی طرف سے تنقید کئے جانے سے متعلق انھوں نے کہا،”کچھ کو ایک رنگ(کیسر)سے ایلرجی ہوتی ہے۔میں ان سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اپنے پارٹی کے جھنڈے سے بھی بھگوا رنگ ہٹا دیں اور اسے پوری طرح سے ہرا کر دیں۔
یہ بھی پڑھیں:Keladi Chennamma Shaurya Award حادثے میں والد کی جان بچانے والی بچی کو بہادری ایوارڈ
اس سے پہلے گزشتہ نومبرمیں بھی وزیر تعلیم نے ایک بحث چھیڑ دی تھی،جب انھوں نے اسکولوں اور پری یونیورسٹی کالجوں میں طالب علموں کے لئے ’دھیان‘شروع کرنے کے ہدایت جاری کئے تھے۔
اس درمیان اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر اور سابق وزیر اعلی سدارمیا نے مسٹر ناگیش کے خلاف تیکھا حملہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر کتابوں کی تقسیم کرکے، استاذوں کی بھرتی میں ناکام رہنے اوربنیادی ڈھانچے میں بدلاؤ کرکے تنازعات کو بھڑکا رہے ہیں۔Discussion On Education Policy In Schools In Karnataka